They are 100% FREE.

منگل، 28 اگست، 2018

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شاہ محمد نے وزارت نہ ملنے پر فارورڈ بلاک بنالیا


پشاور: تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شاہ محمد نے وزارت نہ ملنے پر فارورڈ بلاک بنالیا ہے، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فارورڈ بلاک میں 11 ارکان شامل ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ ارکان صدارتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی کو ووٹ کاسٹ نہ کریں۔
روزنامہ 92 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بنوں سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد کو وزیر نہ لینے پر تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک سامنے آگیا ،شاہ محمد کے مطابق ان کی وزارت کی راہ میں پی ٹی آئی کے اندر گروپ کے ایک سربراہ حائل ہیں جنہوں نے ان کے وزیر بننے کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ قیادت کو انہیں وزیر بنانے سے روک بھی دیا تھا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں :خیبر پختونخواکابینہ تشکیل کے پہلے ہی دن اختلافات کا شکار ، شاہ محمد وزیر نے مشیر بننے سے انکار کردیا

رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد نے دیگر ہم خیال اور ناراض ارکان صوبائی اسمبلی کو ساتھ ملا لیا ہے۔ تین ایم پی ایز اور ایک ایم این اے پر مشتمل اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 11 ارکان اسمبلی موجود ہیں جبکہ متعدد ارکان قومی اسمبلی نے بھی انہیں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کے روز پشاور میں اس فارورڈ بلاک کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ تحفظات دور نہ کرنے کی صورت میں وہ صدارتی انتخابات میں ووٹ پول نہیں کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ محمد خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں