They are 100% FREE.

پیر، 20 اگست، 2018

وزیراعظم بنتے ہی عمران خان نے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا، (ن) لیگ میں کھلبلی مچ گئی


اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی لوٹی دولت واپس لانے کیلئے بیرسٹر شہزاد اکبر کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جسے دو ہفتوں میں لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس تمام وزارتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرے گی جبکہ دیگر ممالک سے رقم واپسی کے معاہدوں کا بھی جائزہ لے گی۔

ضرور پڑھیں:عمران خان بیساکھیوں کے سہارے وزیر اعظم بنے ہیں:اسفندیار ولی خان

وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراءکو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ وہ گڈ گورننس اور میرٹ کا نظام اپنائیں کیونکہ عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ پر پورا اترنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل افراد کسی صورت قابل قبول نہیں جبکہ انہوں نے تمام وزارتوں کی خود نگرانی کرنے کا اعلان بھی کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں