They are 100% FREE.

بدھ، 22 اگست، 2018

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد سینئر صحافی سلیم صافی نے اپنے دعوے کے حق میں شواہد پیش کردیئے


سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے جانے کے انکشاف پر سینئر صحافی سلیم صافی کو سوشل میڈیا صارفین بلکہ پی ٹی آئی کارکنان نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مختلف طرح کے من گھڑت بیانات شیئرکرکے ان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنے انکشاف کے حق میں ایسی دستاویزات پیش کردیں کہ ناقدین بھی اپنا سامنہ بنائے بیٹھے رہ گئے ۔
سلیم صافی نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک چیک اور اخراجات کی تفصیلات کی کاپی شیئر کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’جن لوگوں نے بدتہذیبی رشتوں کے تقدس سے نابلد لیڈر سے سیکھی ہے یا جن کے ماں باپ نے ان کے لیڈر کی طرح گالم گلوچ کی تربیت کی ہے وہ اب بھی باز نہیں آئیں گے لیکن جس بنیاد پر میں نے نئے وزیراعظم کی بریفنگ میں نواز شریف کے ذاتی اخراجات کی بات کی تھی ، اس کے دستاویزی ثبوت حاظر ہیں‘‘۔

ضرور پڑھیں:شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شاہ زیب خان کے والد انتقال کر گئے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں