They are 100% FREE.

اتوار، 19 اگست، 2018

وزیراعظم عمران خان نے نعیم الحق او رعون چوہدری کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا


وزیراعظم عمران خان نے دو دیرینہ ساتھیوں کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا، ان میں نعیم الحق اور عون چوہدری شامل ہیں، نعیم الحق کو گزشتہ روز بنی گالہ جاتے ہو ئے عمران خان کی رہائش گاہ کے گیٹ پر روک دیا گیا۔
روزنامہ دنیا کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گیٹ پر روک لیا اور اندر جانے نہیں دیا۔ اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ میں عمران خان کو لینے آیا ہوں، تم مجھے نہیں جانتے تم میرے انڈر ہی کام کرتے رہے ہو، لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی ایک نہ سنی اور انہیں اندر جانے نہیں دیا تاہم بنی گالہ سے کال آنے پر انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ضرور پڑھیں:عمران خان نے ڈیڑھ درجن سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں،پاکستانیوں کے لئے حیران کن خبر آگئی

عون چوہدری کے بھی بنی گالہ آنے پر پابندی لگادی گئی۔ عون چوہدری طویل عرصہ سے عمران خان کے معاون برائے سیاسی امور کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ان کے دست راست تھے، ان کی سبکدوشی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اننگ مکمل کرلی ہے، اب ذمہ داریاں بدل گئی ہیں جن سے دوسرے لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ ویسے بھی عمران خان کی طویل خدمت کے عوض عون چوہدری اپنے بھائی کو ایم پی اے بنوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ان کے بھائی امین چوہدری لاہور سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں