They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 اگست، 2018

نیب: فواد حسن فواد اورفیملی کے14اکاؤنٹس کی تفصیلات


بینک اکاؤنٹس ایک ہزار ملین سے زائد رقم موجود، نیب نے رشتہ داروں کے ذرائع آمدن سے متعلق تفتیش شروع کردی۔ذرائع نیب


 اگست25 . 2018ء:  نیب نے فواد حسن فواد اور ان کی فیملی کے بینک بیلنس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، فواد حسن فواد اور ان کے رشتہ داروں کے 14بینک اکاؤنٹس معلوم ہوئے ہیں، ان بینک اکاؤنٹس میں ایک ہزار ملین سے زائد رقم موجود ہے، نیب نے فواد حسن فواد کے رشتہ داروں کے ذرائع آمدن بھی پوچھ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے فواد حسن فواد اور ان کی فیملی کے بینک بیلنس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں،۔

وقار حسن، رباب حسن اور انجم حسن کے بینک اکاؤنٹس سمیت 14بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔ان بینک اکاؤنٹس میں سے ایک بینک اکاؤنٹ میں ایک ہزار ملین سے زائد رقم موجود ہے۔جوایک ارب سے زائد بنتے ہیں نیب نے وقار حسن کودوبارہ طلب کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری کیسے ارب پتی بنے نیب نے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔

فواد حسن فواد ، ان کی اہلیہ رباب حسن ،ان کے بھائی وقار حسن اورقریبی عزیز ڈاکٹر انجم حسن اور ان کے بیٹے کے اکاؤنٹس سمیت 14اکاؤنٹس کی تفصیلات اکٹھی کی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے ان تمام اکاؤنٹس میں ایک ہزار ملین سے زائد رقم کی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ ان معلومات کی روشنی میں نیب نے ان کے باقی خاندان سے تفتیش بھی شروع کردی ہے۔
تاہم فواد حسن فواد نیب کے سوالات کت جوابات دینے سے قاصر رہے ہیں۔ اسی طرح آشیانہ ہائوسنگ کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزرائے اعظم کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کیخلاف نیب انکوائری میں مزید پیشرفت ہوئی ہے ،،گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور سابق ایم ڈی انجینئرنگ سروسز کرامت اللہ چودھری نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے طارق باجوہ کو آشیانہ اقبال ٹھیکے کی انکوائری کی ہدایت کی تھی۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ فواد حسن فواد نے غیر قانونی طور پر ٹھیکہ جاسا ڈیلپرز کو دیا جس سے قومی خزانہ کو کڑوڑوں کا نقصان پہنچا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں