They are 100% FREE.

منگل، 21 اگست، 2018

سلیم صافی اپنے دعوے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے


میں گذشتہ شب وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کی تقریر کے بعد جیو نیوز پر کئے گئےاپنے 

تبصرے کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں،سلیم صافی


اسلام آباد(21 اگست 2018ء) ::سلیم صافی اپنے دعوے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔معروف صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ میں گذشتہ شبوزیراعظم عمران احمد خان نیازی کی تقریر کے بعد جیو نیوز پر کئے گئےاپنے تبصرے کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں ۔

یہ بھی ضرور پڑھیں :عمران خان بیساکھیوں کے سہارے وزیر اعظم بنے ہیں:اسفندیار ولی خان


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد نجی ٹی وی پر سلیم صافی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اخراجات کی تفصیلات طلب کیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ نواز شریف اپنےا خراجات خود اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔
جب وزیر اعظم نے تفصیلات طلب کیں تو وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے چیکس بھی دکھائے گئے۔اس کے بعد آج سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس دعوے کی تائید کی ۔
جس کے ساتھ ہی یہ دعویٰ ایک ہاٹ ایشو بن گیا اس پر بہت سے تبصرے اور تجزیے گئے۔یہانتک کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریفنے کوئی چائے بسکٹ کے پانچ یا چھ سو روپے دئیے ہوں تو ایک الگ بات ہے ورنہ کروڑوں روپے کے اخراجات ریکارڈ پر موجود ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف نے اتنی خطیر رقم خود سے ادا کی ہے تو انکی آمدنی کہاں سے ہوئی اور اس آمدنی پر ٹیکس کیا دیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے ادا کردہ ٹیکس ان کے اور سلیم صافی کے دعوے سے میچ نہیں کرتے ۔تاہم اس کے بعد سلیم صافی کے نام سے ایک ٹوئیٹ وائرل ہوا جس میں سلیم صافی نے اپنے دعوے پر معذرت کی اور بتایا کہ جب انہوں نے تحقیق کی تو پتہ چلا ہے کہ نواز شریف کے دور میں تمام تر اخراجات حکومتی خزانے سے کئیے جاتےتھے۔
غلط دعویٰ کرنے پر میں معافی چاہتا ہوں۔اس ٹوئیٹ کو کافی وائرل کیا گیا تاہم اس پر سلیم صافی ایک بار پھر میدان میں آگئے اور ایک نیا ٹوئیٹ کر ڈالا۔
انکا کہنا تھا کہ میں گذشتہ شب وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کی تقریر کے بعد جیو نیوز پر کئے گئےاپنے تبصرے کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں