They are 100% FREE.

منگل، 28 اگست، 2018

مولانا فضل الرحمان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست کی سماعت،ایس ایچ او نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی


لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کے دوران ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن کی مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی اور دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

ضرور پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کھل کر فوج کے سامنے فوج کو انتخابی دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کر دئیے

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ مولانافضل الرحمان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہراشتعال انگیزتقریرکی،عدالت مولانافضل الرحمان کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کاحکم دے۔
ایس ایچ اوماڈل ٹاون نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے ایس ایچ اوماڈل ٹاؤن کی استدعا منظور کر لی اوردوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں