They are 100% FREE.

منگل، 21 اگست، 2018

کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ، قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لئے انتظامات مکمل ۔سینیٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی



واہ کینٹ:  کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لئے ضروری اقدامات کر لئے گئے ، عید الا ضحی کے موقع پر سنیٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور انتظامیہ کے ساتھ آلائشیں اٹھانے میں مدد کرنے کے حوالے سے پبلک مقامات پر بینرز اور بورڈز آویزاں کر دیئے گئے شہریوں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل، شہریوں کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شکائت کی صورت میں وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈواہ کینٹ امجد محمود کاشمیری سے رابطہ کر سکتے ہیں چیف سنیٹر انسپکٹر اور وائس پریذیڈنٹ خود تمام امور کی نگرانی کریں گے،


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ امجد محمود کاشمیری کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہمارا ہے اسے صاف ستھرا رکھناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انکا کہنا تھا کہ عید الا ضحی کے موقع پر بر وقت آلائشیں اٹھانے کاخصوصی بندو بست کیا گیا ہے ، کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹرالیاں ، ٹریکٹر اور شاول ریڈی کر دیئے گئے ہیں سینیٹر ی عملہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ہر ڈسٹ بن سے آلائشیں اٹھائے گا تاہم لوگوں کو بھی اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا کہ وہ اپنے قریب تر ڈست بن میں جانوروں کی آلائشیں پھنکیں تاکہ انھیں سنیٹری عملہ فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر ٹھکانے لگائے،شہریوں کے شعور کی آگاہی کے لئے مختلف پبلک مقامات پر بینرز اور بورڈ لگائے گئے ہیں جن پر آلائشوں کو فوری تلف کرنے کے حوالے سے ہدایات درج ہیں ،

انکا کہنا تھا کہ وہ خود بھی اس تمام امور کی خو د نگرانی کریں گے اور شہر بھرکا دورہ کریں گے تاکہ آلائشوں کی وجہ سے شہریوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،شہریوں کو ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ کسی شکائت کی صور ت میں کوئی بھی شہری انکے موبائل نمبر 0300.9771216 پر رابطہ کر سکتا ہے،شہریوں کی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جائے گا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں