They are 100% FREE.

پیر، 27 اگست، 2018

آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کومایوس کردیا


زرداری کا فضل الرحمن کوصاف جواب، اعتزاز احسن صدارتی انتخاب لڑیں گے، مولانا صاحب! اعتزاز احسن کی حمایت کریں،سابق صدرآصف زرداری کی گفتگو


اسلام آباد(27 اگست 2018ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمینآصف زرداری سے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی، جس میں مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے صدارتی الیکشن میں حمایت کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سوا ساری اپوزیشن جماعتیں میرے ساتھ ہیں،،اعتزاز احسن کے نام پراتفاق رائے کیلئے خلوص دل سے کام کیا، تاہم آصف زردارینے مولانا فضل الرحمن کوصاف جواب دے دیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن صدارتی انتخاب لڑیں گے، مولانا صاحب! اعتزاز احسن کی حمایت کریں۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن ملاقات میںجمعیت علماء اسلام کی طرف مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم درانی اور پیپلزپارٹی کے طرف سے فرحت اللہ بابرودیگر بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں