They are 100% FREE.

پیر، 27 اگست، 2018

ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑی نے جیولن تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت لیا


جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں جاری ایشین گیمز میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے تیسرا میڈل حاصل کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد ندیم نے یہ کارنامہ 80.75 میٹر تھرو لگاکر انجام دیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 6 کوششیں کی جن میں 73.52، 76.73، 72.20، 80.75، 77.56 اور 72.20 میٹر کی تھرو پھینکیں،ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جو کہ تمام کانسی کے تمغے ہیں،کیٹیگری میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے طلائی جبکہ چین کے کزہن لیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ضرور پڑھیں:پاکستانی کھلاڑی نرگس نے ایشین گیمز ویمنز کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ان کے کوچ کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں