They are 100% FREE.

منگل، 21 اگست، 2018

پاکستان میں اس مرتبہ عید پر کتنے جانور قربان کیے جائیں گے اور اس کا تخمینہ کتنا ہے ؟تفصیلات سامنے آ ٓگئیں


اسلام آباد: عید قرباں کی آمد آمد ہے اور اس سال پاکستان میں 90 لاکھ کے قریب جانور وں کی قربانی کی جائے گی جبکہ اس کا تخمینہ 361ارب روپے کے قریگ لگایا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں کل عید الضحیٰ مذہبی جوش جذبے سے منائی جائے گی اور 55 لاکھ کے قریب گائے اونٹ جبکہ 35 لاکھ کے قریب بکرے اور دمبے وغیر قربان کیے جائیں گے ۔جانوروں کی منتقلی کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو دیئے جانے والے کرائے کی مدمیں 9 ارب روپے کا تخمینہ ہے جبکہ پانچ سے د س ارب روپے کی کھالیں بکنے کا امکان ہے ۔

ضرور پڑھیں:عمران خان نے ڈیڑھ درجن سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں،پاکستانیوں کے لئے حیران کن خبر آگئی

عید قرباں پر خرچ کی جانے والی اس رقم کے معیشت پر بھی گہرے اثرات ہوں گے ، اس سے تقریبا کسی نہ کسی شخص کا ہر طرح سے ہی روزگار وابستہ ہے جیسا کہ ڈرائیورز ، گاڑیاں ، کسائی ، چارہ ، چمڑے کا کاروبار کرنے والے ، سجاوٹ کا سامان بیچنے والے ، مصالحہ جات ، تندور سمیت کئی اور بھی پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں