They are 100% FREE.

بدھ، 22 اگست، 2018

بوائے فرینڈ کو تحفہ دینے کیلئے نوجوان طالبہ نے گردہ بیچ کر گائے خرید لی، جب تحفہ دینے پہنچی تو آگے ایسا منظر دیکھ لیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا،


ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارتھ ساﺅتھ یونیورسٹی آف ڈھاکہ کی ایک طالبہ تسلیمہ عالم نے اپنے بوائے فرینڈ کو سرپرائز گفٹ دینے کے چکر میںگردہ بیچ کر گائے خرید لی۔ طالبہ کا گردہ 2 لاکھ 20 ہزار ٹکے کا بکا جس سے اس نے گائے خریدی اور اپنے بوائے فرینڈ کے گھر پہنچ گئی لیکن وہاں پہنچنے پر اسے معلوم ہوا کہ موصوف تو اپنی کزن کے ساتھ بھی پیار کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔
14 اگین ویب سائٹ کے مطابق عید پر ہر کوئی اپنے پیاروں کو تحفہ دیتا ہے لیکن نارتھ ساﺅتھ یونیورسٹی ڈھاکہ کی 23 سالہ طالبہ تسلیمہ عالم نے اپنے بوائے فرینڈ کو عید کا تحفہ دینے کے لیے اپنا گردہ بیچ کر گائے خرید لی۔ تسلیمہ عالم کا تعلق نواکھلی سے ہے اور اس نے اپنا گردہ برڈم ہسپتال میں بیچا جس کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے وصول ہوئی۔ تسلیمہ اپنے بوائے فرینڈ کو ہی شوہر بنانا چاہتی تھی اسی لیے اس نے سوچا کہ قربانی کی یہ گائے اس کے جہیز کاکام کرے گی لیکن بد طینت لڑکے کے دماغ میں کچھ اور ہی چل رہا تھا۔

ضرور پڑھیں:جڑانوالہ، محکمہ صحت و ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، نواحی گائوں میں جعلی سرجنوں کی زیر نگرانی چلنے والا جنرل ہسپتال سیل

تسلیمہ نے 2 لاکھ روپے کی گائے خریدی اور اسے پھولوں اور روشنیوںسے خوب سجایا اور اسے چھوڑنے کیلئے اپنے بوائے فرینڈ کے گھر پہنچ گئی لیکن جیسے ہی وہ وہاں پہنچی تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے نہ صرف اپنی کزن کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھا رکھی ہیں بلکہ دونوں تمام حدیں بھی پار کرچکے ہیں، یہ خبر تسلیمہ پر بجلی بن کر گری اور وہ اپنی قسمت کا ماتم کرتی وہاں سے چلی گئی۔ 23 سالہ تسلیمہ عالم کا کہنا ہے کہ پیار اور جنگ میں سب جائز ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں