They are 100% FREE.

بدھ، 22 اگست، 2018

اعتزاز احسن سیکولر مافیا کا ’’کلین شیو ملا فضل اللہ ‘‘ ہے ختم نبوتﷺ قانون کی مخالفت کرنے والا کسی صورت ملکی صدارت کے لئے قبول نہیں:حافظ حمد اللہ


اسلام آباد:  جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما سینیٹر  حافظ حمد اللہ نے پیپلز پارٹی کی طرف سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوھدری اعتزاز حسن صدارت کیلے انتہائی ناموزوں امیدوار ہیں،وہ سیکولر مافیا کے پینٹ شرٹ میں ملبوس ’’ کلین شیو ملا فضل اللہ‘‘ ہے ،قوم کو اسلامی انتہاپسندی یا شدت پسندی کی طرح سیکولر انتہاپسندی اور شدت پسندی بھی ناقابل قبول ہے؟۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ کا کہناتھا کہ  22 ستمبر 2017 کو میں نے سینٹ میں ختم نبوت ﷺ کےحلف نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیلی کے خلاف ترمیم پیش کی تو سب سے پہلے شخص اعتزاز حسن تھےجنھوں نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اس  ترمیم کی مخالفت کی اورختم نبوت ﷺکے قانون اور حلف نامہ کوختم کرنے پر دلائل دیتے رہے ،کیا ایسا شخص اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صدارت کیلے نامزد کرنا عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر حملہ کرنے کے مترادف نہیں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو کسی ایسی شخصیت کا پاکستان کی صدارت کیلے نامزد کرنا یا ملک کا خدا نخواستہ صدر بننا کسی صورت   قبول  نہیں ہے ۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری اعتزازحسن سیکولر انتہا پسند ہیں ،انکو اسلامی تہذیب سے زیادہ مغربی تہذیب سے لگاؤ ہے،وہ سیکولر مافیا کے پینٹ شرٹ میں اور کلین شیو ملا فضل اللہ ہیں،لہذا قوم کو اسلامی انتہاپسندی یا شدت پسندی کی طرح سیکولر انتہاپسندی اور شدت پسندی  بھی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ  میں چوہدری اعتزاز احسن کا احترام کرتا ہوں مگر حقیقت کو نہیں چھپا سکتا۔

ضرور پڑھیں:بوائے فرینڈ کو تحفہ دینے کیلئے نوجوان طالبہ نے گردہ بیچ کر گائے خرید لی، جب تحفہ دینے پہنچی تو آگے ایسا منظر دیکھ لیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں