They are 100% FREE.

پیر، 20 اگست، 2018

” عمران خان نے وزیر اعظم ہاﺅس جاتے ہی نواز شریف کے اخراجات کی تفصیل طلب کی تو جواب ملا کہ ۔۔۔ “ ایسا کیا جواب ملا کہ کپتان دنگ رہ گئے، سلیم صافی نے سب سے حیرت انگیز انکشاف کردیا


سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف بطور وزیر اعظم تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اتوار کے روز وزیر اعظم ہاﺅس منتقل ہوئے جہاں ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے نواز شریف کی طرف سے کیے جانے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کیں۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں قیام کے دوران میاں نواز شریف اپنے اور اہلخانہ کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔ حکام کی یہ بات سن کر بھی عمران خان کو یقین نہ آیا تو انہیں وہ تمام چیک پیش کردیے گئے جو نواز شریف کی جانب سے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے تھے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں :عثمان بزدار نالائق ،کرپٹ اور آلہ کار ہے

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں سادگی اپنانے اور حکومتی اخراجات کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے تمام لگژری گاڑیاں بھی نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں