They are 100% FREE.

جمعہ، 30 نومبر، 2018

موجودہ حکومت کی سو دن کی کارکردگی سابقہ حکمرانوں کی دس سالہ کارکردگی پر بھاری ہے ایم پی اے عمار صدیق خان کی میڈیا سے گفتگو


ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سو دن کی کارکردگی سابقہ حکمرانوں کی دس سالہ کارکردگی پر بھاری ہے،جو لوگ آج سو دن میں بہت بڑی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ صرف سابق حکومت کی پانچ سالہ دور حکومت کا ہی موازنہ کر لیں ، جو کام موجودہ حکومت نے سو دن میں کئے وہ سابقہ حکومتیں 35سالوں میں نہ کر سکیں ،ہم نے عوام سے جو جو وعدے کئے تھے ان پر کاربند ہیں انشااللہ بہت جلد موجودہ حکومت کی دورس پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے



.

یہ بھی ضرور پڑھیں :

عمار صدیق خان نے کہا میرے والدمحمد صدیق خان (مرحوم) اور میرے تایا جی غلام سرور خان نے سابقہ دور میں اہلیان حلقہ کی بھرپور خدمت کی اور تعمیروترقی و خدمت کے نشانات آج بھی موجود ہیں ،اب ہم نے اس سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کرنی ہے،ٹیکسلا کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے دیگر مسائل پر بھی کام کر رہے ہیں ،تعلیم اور صحت ہماری اؤلین ترجیحات ہیں ،نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کی فراہمی اور ٹیکسلا کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات ہیں،اسکے ساتھ ساتھ جن جن علاقوں میں سوئی گیس اور بجلی کی ضرورت ہے بلا تفریق اس پر بھی کام ہو رہا ہے ہمارے منتخب نمایندگان و کوارڈینیٹر عوامی کمیٹی اس پر دن رات کام کر رہی ہے۔

ٹیکسلا:محلہ پھلائیاں دو روز گزرنے کے بعد بھی گیس کی سپلائی بحال نہ ہوسکی


محلہ پھلائیاں و شہر کے دیگر حصوں میں سوئی گیس نہ ہونے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے بچے بغیر کچھ کھائے پئیے سکول جا    رہے ہیں  جبکہ محکمہ کا کوئی ذمہ دار ابھی تک یہ مسلہ حل کرنے کے لئے نہیں آیا،سوئی گیس کی دو دن سے بندش پر عوام بہت پریشان ہیں۔

نیب کی بڑی کارروائی ، پولیس بجٹ میں خورد برد پر ایس ایس پی رائے اعجاز سمیت 8پولیس ملازمین کوگرفتار کرلیا ، مزید گرفتاریاں متوقع



لاہور (ٹیکسیلا نیوز آن لائن)نیب نے ایس ایس پی رائے اعجاز اور سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر کو گرفتار کرلیاہے ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق ترجمان نیب نے کہاہے کہ رائے اعجاز کو شارع فیصل کراچی سے گرفتار کیا گیا ، رائے اعجاز پرپولیس بجٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے ، رائے اعجاز نے بطو ر ڈی پی او گجرات کروڑوں کی خورد برد کی اور ان کے ساتھ چار ڈی پی اوز بھی شامل ہیں، رائے اعجاز کو پولیس ملازمین کوکروڑوں کی وردیاں نہ دینے کا الزام ہے ، رائے اعجاز آجکل سندھ پولیس میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ، رائے اعجاز کے ساتھ 8پولیس ملازمین کوبھی گرفتار کیا گیاہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

”بلاول بھٹو زرداری نہیں بچ پائیں گے کیونکہ۔۔۔“ معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے پیپلز پارٹی پر ’بجلیاں‘ گرا دیں


سینئر صحافی اور معروف  تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری جے آئی ٹی کو وضاحت پیش کرنے سے نہیں بچ سکیں گے ، کسی کمپنی کا ڈائریکٹر یہ کہہ کرنہیں بچ سکتا کہ میرا ان معاملات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔


جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جے آئی ٹی کو پیش کی گئی وضاحت بلاول بھٹوزرداری کونہیں بچا پائے گی کیونکہ کسی گروپ کا ڈائریکٹر یہ کہہ کر نہیں بچ کرنکل سکتا کہ میرا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ کار وبار میرے والد کا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر تعجب ہے کہ جب ان کی اندرونی انکوائری کی رپورٹ سامنے آگئی تھی تو ان کو کم ازکم اعظم سواتی کو شو کاز نوٹس دینا چاہئے تھا ، عمران خان کی حکومت اب انتظار کررہی ہے کہ جب سپریم کورٹ کی فائنڈنگ آئیگی تو پھروہ کوئی فیصلہ کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کے اس ر ویے کی وجہ سے پنجاب پولیس میں بھی اصلاحات نہیں ہورہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد خالد نواز کا ٹیکسلا جوڈیشنل کمپلیکس کا دورہ ، ریکارڈ روم کے توسیعی منصوبہ اور کورٹ کمپلکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد خالد نواز کا ٹیکسلا جوڈیشنل کمپلیکس کا دورہ ، ریکارڈ روم کے توسیعی منصوبہ ، ججز کے لیے جم اور کورٹ کمپلکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ سائلین کو انصاف کی تیز فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں حائل روکاٹوں دور کی جائیں گی۔ قبل ازیں ایڈیشنل سیشن ججز عرفان سعید اور طاہر عباس سپرا اور عرفان نسیم تارڑ نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے انھیں توسیع منصوبوں کی حوالے سے مکمل بریفنگ دی ،



ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اس موقع پر بتایا کہ ریکارڈ روم کی تعمیر سے اب سول و فیملی کیسز کا ریکارڈ سائلین کو فوری دستیاب ہو گا جس کے لیے اُنہیں پہلے راولپنڈی جا نا پڑتا تھا۔ اس موقع پر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، صدر رضوان حیدر ، جنرل سیکرٹری خالد شہزاد ، سید مراد علی ، الطاف حسین ، طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ، سید اکرار شاہ ایڈووکیٹ انتظامی افسران اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا سدرہ انور، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل حسن جاوید ،بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد خالد نواز کی آ مد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا۔

جمعرات، 29 نومبر، 2018

گوہر مارکیٹ واہ کینٹ لالہ زار میں آگ لگ گئی اگ پر قابو پالیا گیا ۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


گوہر مارکیٹ واہ کینٹ لالہ زار  پر لگنے والی اگ پر قابو پالیا گیا ۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی







پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم خان عسکری گوہر مارکیٹ لالہ زار میں لگنے والی  آگ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے


آزادی کو غلامی میں بدلنےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانافضل الرحمان نےکہا ہے کہ ملکی سیاست، جمہوریت اور اقتصادیات بیرونی دباؤسے دوچار ہے۔ اپنی آزادی کوغلامی میں بدلنےکی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ کرتار پور والی تقریر عمران خان کی بجائے کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو اسے غدار قرار دیدیا جاتا۔
پشاور میں تحفظ حقوق قبائل کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک اور خصوصی طور پر قبائلی علاقے اضطراب میں ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ مل بیٹھ کر مستقبل کا لائحہ عمل خود طے کریں، قبائل کےبارے میں جلد جرگہ بلاکر اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہماری آزادی کو غلامی میں بدلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جس کےلئے ماؤں، بہنوں سمیت لاکھوں لوگوں نے قربانی دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی انتخابات، جعلی وزیراعظم اور جعلی پارلیمنٹ ماننے کا سبق اکابرین نے نہیں سکھایا۔
انہوں نے کہا کہ کرتارپور کی عمران خان والی تقریر نواز شریف یا دوسرا سیاستدان کرتا تو اسے غدار قرار دیدیا جاتا۔ 
ان کا کہناتھا کہ کشمیر کا مسئلہ بھلادیا گیا ہےکل بھارت نے مذاکرات سے صاف انکار کردیا۔

نیا پاکستان 100دن یوٹرن لینے میں مصروف تھے ، بلاول


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے100دن پورے ہونے پر اُسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کا اشتہار ہی ترمیم کے بعد ٹویٹ کردیا۔

عمران خان کی کابینہ کی پہلی وکٹ کسی وقت بھی گر سکتی ہے :کامران خان کادعویٰ



 تجزیہ کار کامران خان نے کہاہے کہ عمران خان کی کابینہ کی پہلی وکٹ کسی وقت بھی اڑ سکتی ہے ، وفاقی وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو تاحیات نااہل قراردیا جا سکتاہے ۔
دنیا نیوزکے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ کی پہلی وکٹ کسی وقت بھی گر سکتی ہے اور ان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو تاحیات نااہل قرار دیا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے کرتوتوں پر مبنی جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانے کے بعد عدالت عظمیٰ میں سماعت کے موقع پر 62ون ایف کی گونج سنائی دیتی رہی ہے جس کے بعد خدشہ پیدا ہوگیاہے کہ اعظم سواتی کو تاحیات نااہل بھی قرار دیا جا سکتاہے ۔

ریلوے کی سی پیک بریفنگ میں افسر نے شیخ رشید کو ’شٹ اپ“ کہہ دیا


 پاکستان ریلوے کے اعلیٰ افسر اشفاق خٹک کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور ریلوے کے افسر کے درمیان تلخ کلامی ایک میٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور ریلوے کے افسر نے بھی شیخ رشید کو شٹ اپ کال دی تھی۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اشفاق خٹک نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میں سی پیک ریلوے پر بریفنگ دے رہا تھا۔ میری بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ یہ رضیہ بٹ کا ناول ہے خٹک صاحب، آگے بڑھیں، اور اس افسر کو یہ بات پسند نہیں آئی۔
وہ بڑا اچھا افسر ہے اور کوالیفائیڈ ہے جبکہ ریلوے میں چیف کمرشل منیجر تھا، اس نے کھڑے ہو کر کہا کہ شیخ صاحب ایسا نہیں ہونا چاہئے جس پر شیخ رشید نے میرے خیال میں انہیں شٹ اپ کال دی جس پر وہ وہاں سے نکل گئے اور اپنی چھٹی کی درخواست دیدی۔
پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ کیا اس افسر نے بھی جواب میں شیخ رشید کو شٹ اپ کال دی تھی جس پر اشفاق خٹک نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے ذرا دور تھے۔

بدھ، 28 نومبر، 2018

شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر کے پیچھے پڑنے والی خاتون کو وارننگ دے دی

   

شیریں جمالی! میرے شوہر سے دور رہو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے فیس بک پر پوسٹ کر دی

کراچی(ٹیکسیلا نیوز۔28نومبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق رکنسندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی ایک بچے کی ماں بن چکی ہیں۔شرمیلا فاروقی اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں۔تاہم اس بات شرمیلا فارقی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کو وارننگ دے دی۔شرمیلا فاروقی نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ شیریں جمالی میرے شوہر سے دور رہو۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق شیریں جمالی نامی خاتون شرمیلا فاروقی کے شوہر سے دوستی کی خواہش مند تھی۔تاہم شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر کے پیچھے پڑنے والی خاتون کو سخت وارننگ دی دے۔انہوں نے ایک پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ سنگل خواتین کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔
چاہئیے وہ رابطہ فون کالز،ٹیکسٹ میسجز،سوشم میڈیا پر ان باکس پیغامات،باہر گھومنا پھرنا یا پھر قرباتیں بڑھانے کے ذریعے سے ہو۔
شرمیلا فاروقی کی پوسٹ پر ایک خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اس تمام صورتحال سے گزر چکی ہوں۔یہ بہت خوفناک ہے مجھے بھی ایک شیری کی وجہ سے طلاق ہوئی۔کہا جا رہا کہ شیریں جمالی نے مذکورہ خاتون کی تصویر بھی شئیر کی تھی اور کہا تھا کہ تم نے ایک بہت غلط عورت سے پنگا لیا تمہیں تو میں سبق سکھا دوں گی،تاہم بعد میں انہوں نے وہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تھی۔

واضح رہے کہ شرمیلا نے کراچی کے نجی اسپتال میں 25 مئی کو بیٹے کو جنم دیاتھا۔والدین بننے کی خوشخبری شرمیلا کے شوہر حشام ریاض شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر دی۔ نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے۔ شرمیلا اور حشام کی شادی 5 مارچ 2015 کو ہوئی تھی۔

پاکستانیوں کا انتظار ختم، شین وارن نے بھی یاسر شاہ کی کارکردگی پر چپ کا روزہ توڑ دیا مگر کیا کہا؟ جان کر یاسر شاہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا


سڈنی (ٹیکسیلا نیوز آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ کی نیوزی لینڈ کیخلاف کارکردگی کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہے مگر پاکستانیوں کو سب سے زیادہ انتظار لیجنڈ سپنر شین وارن کے بیان کا تھا کہ وہ یاسر شاہ کی کارکردگی پر کیا کہتے ہیں، اور اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے۔

شین وارن بھی یاسر شاہ کی کارکردگی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں جنہوں نے پاکستانی سپنر اپنا دوست قرار دیتے ہوئے زبردست کارکردگی پر ناصرف مبارکباد دی ہے بلکہ صبر کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”میرے دوست یاسر شاہ کو بہت بہت مبارکباد۔۔۔ تمہارے کیلئے یہ کیا ہی شاندار میچ تھا اور پہلی اننگز میں تمہارا سپیل تو لاجواب رہا، بہت ہی خاص۔۔۔ تمہیں گیند کو گھماتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت زیادہ خوشی ملی۔۔۔ کمال کر دیا، میرے دوست!!! ایسے ہی کارکردگی دکھاتے رہو اور ہمیشہ صابر رہو۔۔۔“


”آرمی چیف کے بیٹے کے ولیمے پر میری چوہدری نثار کے ساتھ بات ہوئی تو کہنے لگے کہ نواز شریف ۔۔۔ “ سینئر صحافی عارف نظامی نے بڑی بات بتادی



لاہور (ٹیکسیلا نیوز  آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے صاحبزادے کے ولیمے پر ان کی چوہدری نثار کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں چوہدری نثار نے کہا کہ ان کے اور نواز شریف کے تعلقات میں پڑی برف نہیں پگھل سکی۔ چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ اگر نواز شریف ان کی بات مان لیتے اور مزاحمت کی سیاست نہ کرتے تو ان کی پارٹی اقتدار میں ہوتی۔یہ بھی 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ چوہدری نثار مخصوص انداز سے سیاست کرتے ہیں اور بہت کم معلومات شیئر کرتے ہیں۔ وہ شروع سے ہی کہتے رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا ن لیگ کو نقصان ہوگا۔ جب نواز شریف نا اہل ہوئے تو چوہدری نثار اور شہباز شریف انہیں کہہ رہے تھے کہ آپ موٹروے سے گھر جائیں لیکن اس وقت کچھ لیڈرز اور صحافی کہہ رہے تھے کہ جی ٹی روڈ سے جائیں۔ نواز شریف بھی یہی چاہتے تھے اس لیے انہوں نے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ کیا۔
عارف نظامی نے کہا کہ ان کی آرمی چیف کے بیٹے کے ولیمے پر چوہدری نثار علی خان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کی نواز شریف کے ساتھ تعلقات میں برف نہیں پگھلی بلکہ سرد مہری برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی کے بعد اگر میاں نواز شریف میری بات مان لیتے اور مزاحمت کی سیاست نہ کرتے تو آج ان کی پارٹی اقتدار میں ہوتی۔ 

عارف نظامی نے کہا کہ چوہدری نثار کی یہ بات بحث طلب ہے کہ اگر میاں نواز شریف کی فراغت کا فیصلہ ہوچکا تھا تو پھر کیسے انہیں واپس اقتدار میں آنے دیا جاسکتا تھا؟۔ چوہدری نثار کی بات میں یہاں تضاد بھی سامنے آتا ہے کیونکہ ایک طرف تو وہ کہتے ہیں کہ مزاحمتی سیاست نہ ہوتی تو نواز شریف اقتدار میں ہوتے جبکہ دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ عمران خان آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے کارندے ہیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ چوہدری نثار کی بات میں وزن بھی نظر آتا ہے کیونکہ اس وقت عمران خان پسندیدہ گھوڑے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں