سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری جے آئی ٹی کو وضاحت پیش کرنے سے نہیں بچ سکیں گے ، کسی کمپنی کا ڈائریکٹر یہ کہہ کرنہیں بچ سکتا کہ میرا ان معاملات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :عمران خان کی کابینہ کی پہلی وکٹ کسی وقت بھی گر سکتی ہے :کامران خان کادعویٰ
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جے آئی ٹی کو پیش کی گئی وضاحت بلاول بھٹوزرداری کونہیں بچا پائے گی کیونکہ کسی گروپ کا ڈائریکٹر یہ کہہ کر نہیں بچ کرنکل سکتا کہ میرا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ کار وبار میرے والد کا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر تعجب ہے کہ جب ان کی اندرونی انکوائری کی رپورٹ سامنے آگئی تھی تو ان کو کم ازکم اعظم سواتی کو شو کاز نوٹس دینا چاہئے تھا ، عمران خان کی حکومت اب انتظار کررہی ہے کہ جب سپریم کورٹ کی فائنڈنگ آئیگی تو پھروہ کوئی فیصلہ کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کے اس ر ویے کی وجہ سے پنجاب پولیس میں بھی اصلاحات نہیں ہورہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں