They are 100% FREE.

منگل، 13 نومبر، 2018

عوام پر مہنگائی کا نیا بم تیار ! حکومت کا عوام سے 146ارب روپے کا ریلیف واپس لینے کافیصلہ ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو یکساں ٹیرف مقرر کرنیکی ہدایت


اسلام آباد : حکومت نے بجلی پر سبسڈی کی مد میں عوام سے 146ارب روپے کا ریلیف واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نیا یکساں ٹیرف مقرر کرنیکی ہدایت کردی گئی ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے عوام سے 146ارب روپےکاریلیف واپس لینے کافیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کونیایکساں ٹیرف مقررکرنےکی ہدایت کردی گئی ہے ،بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرامیں جمع کرادی ہے، درخواست کے مطابق حکومت رواں سال 146 ارب کی سبسڈی نہیں دے سکتی، اس لئے50 یونٹ تک بجلی کے ا ستعمال پر2روپے فی یونٹ ٹیرف ، 100 یونٹ کے استعمال پر5روپے 79پیسے فی یونٹ، 100 سے 200یونٹ کے ا ستعمال پر 8روپے11پیسے فی یونٹ، 200 سے 300یونٹ کے استعمال پر10روپے20پیسے فی یونٹ، 700 سے زائدیونٹ کے استعمال پر20روپے70پیسے فی یونٹ ٹیرف مقررکرنےکی تجویزدی گئی ہے ، حکومتی درخواست پرفیصلہ 26 نومبرکوسماعت کے بعد کیاجائےگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں