They are 100% FREE.

پیر، 26 نومبر، 2018

فلیگ شپ ریفرنس،ایسے شواہدنہیں دیکھے حسن نوازپرلندن میں کاروباری بے ضابطگی کاالزام ہو،تفتیشی افسر


اسلام آباد( ٹیکسلا نیوز آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس میں تفتیشی افسر محمد کامران نے عدالت کو بتایا کہ ایسے شواہدنہیں دیکھے حسن نوازپرلندن میں کاروباری بے ضابطگی کاالزام ہو۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کر رہے ہیں،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایسے شواہدنہیں دیکھے جس میں حسن نوازپرلندن میں کاروباری بے ضابطگی کاالزام ہو،محمد کامران بتایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کےلئے میں نے درخواست نہیں دی تھی،نیب ہیڈ کوارٹرزکوخط لکھا تھا جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کی جائے،تفتیشی افسرنے نیب ہیڈ کوارٹرزکولکھاگیاخط عدالت میں پیش کردیا،محمد کامران نے کہا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب نے 17اگست 2017 کوتصدیق شدہ جے آئی ٹی رپورٹ دی،تصدیق شدہ کاپی سے پہلے غیرتصدیق شدہ کاپی بھی حاصل کررکھی تھی،جج نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ حاصل کرنے سے متعلق اتنے سوالات کی کیا اہمیت ہے؟خواجہ صاحب آپ بھی مانتے ہیں یہ سامنے جے آئی ٹی رپورٹ ہی رکھی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں