They are 100% FREE.

ہفتہ، 24 نومبر، 2018

پی آئی اے کا طیارہ شاہین ائیر کے طیارے سے ٹکرا گیا،بڑا نقصان ہو گیا


 جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس ٹکرا گئے جس کے بعد ہوائی اڈے پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے شاہین ایئرکے طیارے سے ٹکرا گیا۔جانچ کے دوران پی آئی اے کے طیارے کے انجن کو رن اپ دیا گیا ،رن اپ کے دوران طیارہ تیزی سے آگے بڑھا اور دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے فیول ٹینک اور انجن کو نقصان پہنچا۔


ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد طیارے کے ٹینک سے ایندھن تیزی سے بہہ رہا ہے جس کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فائر فائٹرز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم صورتحال قابو میں ہے۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تحقیق کا حکم بھی دے دیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں