They are 100% FREE.

منگل، 20 نومبر، 2018

ڈاکٹر عمر سیف نے شہباز شریف سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا

شہباز شریف اتنے بے مروت ہیں کہ ان کے حوالے سے ایک بڑا مشہور لطیفہ حکومتی حلقوں میں گردش کرتا تھا

سابق  چئیرمین پی آئی ٹی بی نے شہباز شریف کے حوالے سے انتہائی دلچسپ لطیفہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کو چند روز قبل پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چئیرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔جس کے بعد انکو برطرف کرنے کے حوالے سے مختلف چہ میگیوئیاں جاری تھیں ،تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف نے اپن ے برطرف ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہ میں نے جتنا کام پنجاب حکومت کے ساتھ کیا اتنا ہی میں نے خیبر پختونخواہ کے لیے بھی کیا۔


میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ٹی کی طرف جو رحجان ہے وہ حوصلہ افزا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مجھے کے پی میں کام کرنے کا موقع دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میرے بارے میں جو مشہور ہے کہ میرے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کےساتھ ذاتی تعلقات ہیں تو اس حوالے سے واضح ہو جائیں کہشہباز شریف صاحب بڑے بے مروت قسم کے انسان ہیں ، انکا کسی سے ذاتی تعلق نہیں ہے ۔
وہ محنتی آدمی ہیں۔تیز کام کرنے کے قائل ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اتنے بے مروت ہیں کہ ان کے حوالے سے ایک بڑا مشہور لطیفہ حکومتی حلقوں میں گردش کرتا تھا اور وہ یہ تھا کہ شہباز شریف صاحب جب کسی سے ناراض ہوتے ہیں تو اسکے کپڑوں کی گٹھڑی بھی اٹھا کر سڑک پر رکھ آتے ہیں اور یہ بھی نہیں پوچھتے کہ وہ گٹھڑی کس نے نے اٹھائی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں