They are 100% FREE.

پیر، 26 نومبر، 2018

ہر چینی شہری قونصل خانے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے ایک یوآن عطیہ کرے گا: لی جین ژؤ


اسلام آباد (ٹیکسلا نیوز آن لائن )پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ژؤ نے اعلان کیا ہے کہ قونصل خانے میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے ہر چینی شہری ایک یوآن عطیہ کرے گا۔ایک یوآن کی قدر 19 روپے سے زائد کے برابر ہے اور اس مہم میں 27 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ژؤ نے کہا کہ چینی شہریوں کی جانب سے کراچی میں دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بعض چینیوں نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے پورے ماہ کی تنخواہ دے دی جبکہ ہر چینی شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے لیے ایک یوآن عطیہ کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں