They are 100% FREE.

جمعرات، 29 نومبر، 2018

آزادی کو غلامی میں بدلنےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانافضل الرحمان نےکہا ہے کہ ملکی سیاست، جمہوریت اور اقتصادیات بیرونی دباؤسے دوچار ہے۔ اپنی آزادی کوغلامی میں بدلنےکی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ کرتار پور والی تقریر عمران خان کی بجائے کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو اسے غدار قرار دیدیا جاتا۔
پشاور میں تحفظ حقوق قبائل کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک اور خصوصی طور پر قبائلی علاقے اضطراب میں ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ مل بیٹھ کر مستقبل کا لائحہ عمل خود طے کریں، قبائل کےبارے میں جلد جرگہ بلاکر اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہماری آزادی کو غلامی میں بدلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جس کےلئے ماؤں، بہنوں سمیت لاکھوں لوگوں نے قربانی دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی انتخابات، جعلی وزیراعظم اور جعلی پارلیمنٹ ماننے کا سبق اکابرین نے نہیں سکھایا۔
انہوں نے کہا کہ کرتارپور کی عمران خان والی تقریر نواز شریف یا دوسرا سیاستدان کرتا تو اسے غدار قرار دیدیا جاتا۔ 
ان کا کہناتھا کہ کشمیر کا مسئلہ بھلادیا گیا ہےکل بھارت نے مذاکرات سے صاف انکار کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں