سندھ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی جہانگیر ترین
کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
جس پر معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ،جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اس وقت اپنے سیاسی کیرئیر کے
انتہائی مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں ،ایک جانب انہیں گمنام اکاونٹس کے سلسلے میں ایف آئی اے کی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب بہت سے بے نامی اکاونٹس میں انہی کا ہاتھ قرار دیا جارہا ہے۔جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی بھی وقت سابق صدر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
اس بات کا یقین سابق صدر آصف زرداری کو بھی ہو چکا ہے اور وہ بارہا اپنی
گرفتاری کا اشارہ دے چکے ہیں۔تاہم عین اس موقع پر حکومت سندھ نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی
قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے خلاف کیس قائم کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ یہ قدم سندھ گورنمنٹ کی جانب سے اسٹنٹ ہے جس کی بنیاد پر پیپلز پارٹی وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے تاکہ وزیر اعظم عمران خان بیچ کا راستہ تلاش کریں اور کوئی ڈیل کرلیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ کیس اس نوعیت کا ہے کہ جیسے ہی جہانگیر ترین سندھ میں داخل ہوں گے انکو گرفتار کر لیا جائے گا۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کیس بنا کر پیپلزپارٹی سابق صدر آصف زرداری کو بچانا چاہتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں