They are 100% FREE.

بدھ، 28 نومبر، 2018

”آرمی چیف کے بیٹے کے ولیمے پر میری چوہدری نثار کے ساتھ بات ہوئی تو کہنے لگے کہ نواز شریف ۔۔۔ “ سینئر صحافی عارف نظامی نے بڑی بات بتادی



لاہور (ٹیکسیلا نیوز  آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے صاحبزادے کے ولیمے پر ان کی چوہدری نثار کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں چوہدری نثار نے کہا کہ ان کے اور نواز شریف کے تعلقات میں پڑی برف نہیں پگھل سکی۔ چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ اگر نواز شریف ان کی بات مان لیتے اور مزاحمت کی سیاست نہ کرتے تو ان کی پارٹی اقتدار میں ہوتی۔یہ بھی 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ چوہدری نثار مخصوص انداز سے سیاست کرتے ہیں اور بہت کم معلومات شیئر کرتے ہیں۔ وہ شروع سے ہی کہتے رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا ن لیگ کو نقصان ہوگا۔ جب نواز شریف نا اہل ہوئے تو چوہدری نثار اور شہباز شریف انہیں کہہ رہے تھے کہ آپ موٹروے سے گھر جائیں لیکن اس وقت کچھ لیڈرز اور صحافی کہہ رہے تھے کہ جی ٹی روڈ سے جائیں۔ نواز شریف بھی یہی چاہتے تھے اس لیے انہوں نے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ کیا۔
عارف نظامی نے کہا کہ ان کی آرمی چیف کے بیٹے کے ولیمے پر چوہدری نثار علی خان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کی نواز شریف کے ساتھ تعلقات میں برف نہیں پگھلی بلکہ سرد مہری برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی کے بعد اگر میاں نواز شریف میری بات مان لیتے اور مزاحمت کی سیاست نہ کرتے تو آج ان کی پارٹی اقتدار میں ہوتی۔ 

عارف نظامی نے کہا کہ چوہدری نثار کی یہ بات بحث طلب ہے کہ اگر میاں نواز شریف کی فراغت کا فیصلہ ہوچکا تھا تو پھر کیسے انہیں واپس اقتدار میں آنے دیا جاسکتا تھا؟۔ چوہدری نثار کی بات میں یہاں تضاد بھی سامنے آتا ہے کیونکہ ایک طرف تو وہ کہتے ہیں کہ مزاحمتی سیاست نہ ہوتی تو نواز شریف اقتدار میں ہوتے جبکہ دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ عمران خان آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے کارندے ہیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ چوہدری نثار کی بات میں وزن بھی نظر آتا ہے کیونکہ اس وقت عمران خان پسندیدہ گھوڑے ہیں۔

1 تبصرہ:

  1. چوہدری نثار کا انداز سیاست الگ تھلگ ہے ان کے بارے میں بے شمار سوالات کئے جاسکتے ہیں عوام سے دور خواص کے قریب ،،،،،،،،سرور خان کا ان پر تبصرہ بنتا نہیں تھا معلوم نہیں کس بے وقوف نے انہیں چوہدری نچار کے انٹریو پر تبصرہ کرادیا ۔نثار نے تو ان کے بارے میں ایک لفط نہیں کہا اور انہوں ،،،،،،،،،

    جواب دیںحذف کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں