They are 100% FREE.

بدھ، 28 نومبر، 2018

لاہور میں پہلی اسپورٹس کنورٹیبل مرسیڈیز میرے لیے منگوائی گئی تھی : نوازشریف


لاہور (  ٹیکسیلا نیوز  آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے عدالت میں وکیلوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پہلی اسپورٹس کنورٹیبل مرسیڈیز میرے لیے منگوائی گئی تھی ۔
نوازشریف نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق فاونڈری 50 کی دہائی میں زرعی آلات بنا رہی تھی اور 60 کی دہائی میں زرعی آلات برآمد کرتی تھی ۔ان کا کہناتھا کہ لاہور میں پہلی امریکن شیورلے گاڑی میرے والد نے 1962میں منگوائی تھی جبکہ لاہور میں پہلی اسپورٹس کنورٹیبل مرسیڈیز میرے لیے منگوائی گئی تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ میں نے والد کے کہنے پر 1967 میں عراق ، ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، یہ باتیں بتانے کیلئے بہت سے گواہ بیان قلمبند کروانے کیلئے تیار ہو جائیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں