They are 100% FREE.

پی ایس ایل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
پی ایس ایل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 17 مارچ، 2020

پی ایس ایل 5 کھیلنے والے ایلکس ہیلز کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت ہونیکی خبر جھوٹی نکلی

پی ایس ایل 5 کھیلنے والے ایلکس ہیلز کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت ہونیکی ..
لاہور : کراچی کنگز کے برطانوی بلے باز ایلکس ہیلز کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر جھوٹی نکلی۔ تفصیلات کےمطابق جس وقت لاہور میں سیمی فائنل اور فائنل میچ کروانے کی تجویز دی گئی تو پی ایس ایل کی تین فرنچائز ز نے اعتراض کیا تھا کہ کراچی میں ٹیمیں موجود ہیں اور کراچی میں ہی باقی میچ کروائے جائیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیموں کے درمیان ووٹنگ کروائی تھی ۔
ووٹنگ کے دوران تین ٹیموں نے لاہور میں کروانے اور تین نے کراچی میں کروانے کیلئے ووٹ دیا اور یوں ووٹ برابر ہو گئے جسکے بعد پی سی بی نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے میچز لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا جن تین ٹیموں نے لاہور میں میچز کروانے کیخلاف ووٹ دیا تھا ان میں سے ایک ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تھی جو کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی جبکہ کراچی کنگز نے بھی کراچی میں ہی میچز کروانے کیلئے ووٹ دیا ۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ کراچی کنگز کے برطانوی بلے باز ایلکس ہیلزکی طبیعت ناساز تھی جس پر انہوں نے وطن واپس جاکر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کے بعد خود کو آئی سولیشن میں کر دیا جس کے بعد گلف نیوز نے خبر دی کہ انکا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم برطانوی بلے باز نے اپنے ایک ٹویٹ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں،یہ انتہائی خطرناک رویہ ہے‘‘،
۔
ایلکس ہیلز نے ایک تفصیلی وضاحتی بیان بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ دیگر غیرملکی کھلاڑیوں کی طرح میں نے بھی عالمی سطح پر کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نہ چاہتے ہوئے پاکستان سپہر لیگ ادھوری چھوڑ دی۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ محسوس کرتا تھا کہ ہزاروں میل دور لاک ڈاؤن میں رہنے کے بجائے میرا اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہنا زیادہ ضروری ہے۔
ہیلز نے کہا کہ میں ہفتے کی صبح برطانیہ آ گیا تھا اور مکمل طور پر صحتمند ہوں جبکہ مجھ میں وائرس کی کسی بھی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔البتہ اتوار کی صبح بیدار ہوا تو مجھے کچھ بخار تھا اور میں نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں خود کو محدود کر لیا اور ابھی بھی مجھے کچھ کھانسی ہے۔جارح مزاج انگلش بلے باز نے کہا کہ ابھی وائرس کا ٹیسٹ ممکن نہیں لیکن مجھے امید ہے کہ آج میں کسی وقت ٹیسٹ کرانے کے بعد اس حوالے سے مکمل تصدیق کر سکوں گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچز منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے اور ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیاکہ ملتوی کیے جانے والے میچز کا شیڈول جلد ہی دوبارہ جاری کیا جائے گا اور اس حوالے سے تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی ۔ پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو بھی آگاہ کر دیاہے جسکے بعد انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں لگائے گئے کیمرے اور دیگر سازو سامان اتارنا شروع کر دیا ہے اورواپسی کیلئے تیاری پکڑ لی ہے ۔

منگل، 18 فروری، 2020

پاکستان کو ایسا دبنگ بلے باز مل گیا جس کے بعد دنیا کرس گیل کو بھول جائے گی ا....، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا دعویٰ

پاکستان کو ایسا دبنگ بلے باز مل گیا جس کے بعد دنیا کرس گیل کو بھول جائے ..

کراچی : پاکستان کو ایسا کھلاڑی مل گیا کہ سب کرس گیل کو بھول جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اعظم خان میں چکھے مارنے کی اتنی صلاحیت ہے کہ لوگ کرس گیل کی بیٹنگ بھول جائیں گے۔ خیال رہے کہ اعظم خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور سابق کرکٹر معین خان کے صاحبزادے ہیں۔
ان کی بیٹنگ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے چھکے دیکھ کر لوگ کرس گیل کی بیٹنگ بھول جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 میں ٹیموں کی کٹ پر نام اردو میں درج ہوگا۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کٹ پر نام انگریزی اور اردو دونوں میں درج ہوگا، تاکہ کھلاڑیوں کی پہچان دنیا بھر میں ہوسکے۔
دوسری جانب پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان "اردو" میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے مداحوں کو کھیل سے جوڑے رکھنے کے لیے ٹیلی ویژن میچ کی براہِ راست نشریات کے دوران انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں رواں تبصروں کا بھی اہتمام کیا ہے۔ ‏اس حوالے سے رمیز راجہ، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔
سابق کھلاڑیوں پر مشتمل یہ کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں 5 اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی۔ علاوہ ازیں، پہلی مرتبہ پی ایس ایل 2020ء کےآخری تین میچوں کے دوران اسپائیڈر کیم کے ذریعے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کے درمیان رابطہ بھی آن فیلڈ ایکشن کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرینز سےجڑے رہنے پر مجبور کرے گا۔
اس دوران گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی، کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر سے محو گفتگو ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ 2020ء کی براڈ کاسٹ کوریج کے دوران کُل 28 کیمراز کا استعمال کیا جائے گا جس میں سپر سلو اور الٹرا موشن کیمراز بھی شامل ہیں۔ لیگ کے دوران سپائیڈر کیم اور ہاک آئی بال ٹریکنگ کا نظام چاروں شہروں، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران دستیاب ہوگا۔
اس حوالے سے پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا ہے۔ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ڈرک نینِز،جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ایچ ڈی ایکرمن، انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بُچر، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کریںگے جبکہ ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ولکنز اورجونٹی رھوڈز کو کمنٹری پینل میں برقرار رکھا گیا ہے۔

بدھ، 1 جنوری، 2020

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

 پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 
20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔
پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
 پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری
ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔
34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ ایک، ایک کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔
دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی، 3 لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی۔
پشاور زلمی آئندہ ایڈیشن میں اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 کراچی جبکہ ایک، ایک میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔
 پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری
اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی۔
ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ ایک، ایک میچ راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔
کراچی کنگز اپنے 5 میچز کراچی، 2 ،2 لاہور اور راولپنڈی جبکہ ایک ملتان میں کھیلے گی۔
 پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی لیگ ہےاور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہئیں۔
احسان مانی نے کہا کہ گذشتہ ایڈیشن کے اختتام پر انہوں نے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہورہا ہے۔
 پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں