They are 100% FREE.

‏ایم کیو ایم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏ایم کیو ایم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 18 جون، 2020

عمران فاروق قتل کیس، فیصلہ آج، ملزمان کو پھانسی نہیں دی جائیگی

عمران فاروق قتل کیس، فیصلہ آج، ملزمان کو پھانسی نہیں دی جائیگی
متحدہ قومی موومنٹ لندن (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو برطانیہ میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 5 دسمبر 2015 کو پاکستان میں اس قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں تین ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو گرفتار کیا گیا،پاکستانی حکومت کی جانب سے برطانیہ کو دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے کے باوجود ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد کیس میں پیشرفت ہوئی اور برطانیہ نے باہمی قانونی معاونت کے تحت شواہد فراہم کیے،ملزمان کی ٹریول ہسٹری، موبائل فون ڈیٹا، فنگر پرنٹس رپورٹ، مقتول کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کو بطور شواہد ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔

اتوار، 12 جنوری، 2020

ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے کا بھی اظہار تشویش ، حکومت کو مزید دھچکا پہنچنے کا اندیشہ

ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے کا بھی اظہار تشویش ، حکومت کو مزید دھچکا پہنچنے کا اندیشہ
کراچی : ایم کیو ایم کی وفاقی وزارت سے علیحدگی کے بعد جی ڈی اے نے حکومت کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی اے کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ، حکومتی نمائندو ں اور جی ڈی اے رہنماﺅں کے درمیان کافی دیر سے رابطہ نہیں ہوا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کی وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے بعد حکومت کے اہم اتحاد ی گر وپ جی ڈی اے کے رہنماﺅں نے نے بھی حکومت کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی اے کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیاہے ۔ ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کی جانب سے حکومت کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاجا رہا ہے ۔ جی ڈی اے کے رہنماﺅں اور حکومتی نمائندوں کے درمیان کافی دیر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ۔
اس سے قبل ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے علیحدگی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاہم حکومت میں بیٹھنا اور ڈیڑھ سال تک انتظار کرنا بہت سارے خدشات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت سے فائدہ ہی نہ ہو رہا ہو تو کابینہ میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

منگل، 24 دسمبر، 2019

” ایک دن پرویزمشرف نے مجھے اور شہبازشریف کو کھانے پر بلایا، پھر کہنے لگے۔ ۔۔“چوہدری نثار کی پرانی ویڈیو وائرل، تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر

لاہور:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثاراحمد نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے انہیں اور شہباز شریف کو کہا تھا کہ اگر (اس وقت کے) وزیراعظم(نوازشریف) اجازت دیں تو الطاف حسین کو برطانیہ میں ختم کیاجاسکتا ہے۔
ضرور پڑھیں: مجھے سزا قبول ہے .....اگر مجھے پرویز مشرف کی سزا کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا ہے تو مجھے یہ سزا قبول ہے۔ احسن اقبال کی احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو

   چوہدری نثار نے اس ویڈیو میں بتایا کہ ایک دن پرویزمشرف نے مجھے اور شہبازشریف کو کھانے پر بلایا۔کھانے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو حقائق آئے ہیں ایجنسیوں کی طرف سے اس کے حوالے سے تو ایم کیو ایم ایک بہت بڑی مافیا ہے اور الطاف حسین اس کے سرغنہ ہیں،یہ ہمارے ملک کے مفاد میں نہیں ہے کہ آپ ان کو اس طرح چھٹی دیں،وہ اب برطانیہ میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کوئی کسر نہیں اٹھا رکھ رہے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی، اس لئے اگر وزیراعظم اجازت دیں تو ہم الطاف حسین کو برطانیہ میں ہی ختم کرسکتے ہیں۔

جمعرات، 10 اکتوبر، 2019

برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر سخت پابندیاں لگا کر انہیں ضمانت پہ رہا کردیا

برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر سخت پابندیاں لگا کر انہیں ضمانت ..
لندن: برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرنے کے بعد سخت پابندیاں لگا کر ضمانت پہ رہا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر پابندیاں عائد کی ہیں کہ وہ ملک سے باہر سفر نہیں کریں گے، سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کریں گے، برطانیہ اور پاکستان سمیت کسی بھی جگہ تقاریر نہیں کریں گے۔
نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین پر برطانیہ کی عدالت نے سخت پابندیاں عائد کرکے ان کی ضمانت کو مشروط کر دیا ہے۔ الطاف حسین آج لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
جس کے بعد ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم بھی عائد کردی گئی۔
بانی ایم اکیو ایم کو حراست میں لیے جانے کے بعد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ پہنچایا گیا جہاں جج نے ان کی ضمانت منظور کر لی تاہم ان پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کی موجودہ چیف مجسٹریٹ سینیئر ڈسٹرکٹ جج ایما آربوتھ ناٹ نے بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بھی بات کرنے سے روک دیا ہے۔ بانی متحدہ نے جج کے سامنے اپنے نام، تاریخ پیدائش اور ایڈریس کی تصدیق کی، جج نے بانی متحدہ سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ ان پر دہشت گردی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے؟ جج نے الزامات کی تفصیل بانی متحدہ کو پڑھ کر سنائی۔
بانی متحدہ الطاف حسین نے جج کے سامنے خود پر عائد الزامات کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن پولیس نےبانی ایم کیو ایم کو سوالوں کے جوابات دینے کا مشورہ دیا تھا تاہم جوابات نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں پراسیکیوشن کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

بدھ، 9 اکتوبر، 2019

عمران فاروق کی بیوہ نے ایم کیو ایم کی قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے

عمران فاروق کی بیوہ نے ایم کیو ایم کی قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
لندن :  ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے میرا استحصال کیا، عمران فاروق کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ، ایم کیو ایم کی قیادت میری مدد سے متعلق کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہی۔
 نیوز چینل کے مطابق شمائلہ فاروق نے کہاہے کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ، ایم کیو ایم کی قیادت میری مدد سے متعلق کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہی،عمران فاروق کے قتل کے بعد ابتدا میں ایم کیو ایم کی قیادت نے میری کچھ مدد کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت مجھے عمران فاروق کی برسی پر عوام کے سامنے یاد کرلیتی ہے ، مجھے خوف ہے کہ کہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو، پولیس نے قتل کے شبے میں گرفتار محسن علی سید ، کاشف خان کامران کی تصاویر دکھائی تھیں جن میں سے ایک میں نے فوراً شناخت کرلیا تھا ، وہ ہمیں گھر کے پاس ملا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد قیادت کی طرف سے مدد نہ ملنے پر خود کولاچار اور تنہا محسوس کیا ، جب یہ احساس ہوا کہ قیادت میر ی مدد میں سنجیدہ نہیں ہے تو پھر میں نے بھی لاتعلقی اختیار کرلی ۔