They are 100% FREE.

بدھ، 9 اکتوبر، 2019

عمران فاروق کی بیوہ نے ایم کیو ایم کی قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے

عمران فاروق کی بیوہ نے ایم کیو ایم کی قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
لندن :  ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے میرا استحصال کیا، عمران فاروق کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ، ایم کیو ایم کی قیادت میری مدد سے متعلق کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہی۔
 نیوز چینل کے مطابق شمائلہ فاروق نے کہاہے کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ، ایم کیو ایم کی قیادت میری مدد سے متعلق کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہی،عمران فاروق کے قتل کے بعد ابتدا میں ایم کیو ایم کی قیادت نے میری کچھ مدد کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت مجھے عمران فاروق کی برسی پر عوام کے سامنے یاد کرلیتی ہے ، مجھے خوف ہے کہ کہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو، پولیس نے قتل کے شبے میں گرفتار محسن علی سید ، کاشف خان کامران کی تصاویر دکھائی تھیں جن میں سے ایک میں نے فوراً شناخت کرلیا تھا ، وہ ہمیں گھر کے پاس ملا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد قیادت کی طرف سے مدد نہ ملنے پر خود کولاچار اور تنہا محسوس کیا ، جب یہ احساس ہوا کہ قیادت میر ی مدد میں سنجیدہ نہیں ہے تو پھر میں نے بھی لاتعلقی اختیار کرلی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں