They are 100% FREE.

پیر، 28 اکتوبر، 2019

زرداری کی طبیعت بدستور تشویشناک، گردے اور مثانہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ

زرداری کی طبیعت بدستور تشویشناک، گردے اور مثانہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور خراب ہے، شوگر لیول نارمل نہ ہونے کے سبب گردے و مثانہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ پلیٹ لیٹس گرنے کی شکایت بھی درپیش ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف زرداری جسمانی طور پر شدید کمزوری کا شکار ہیں، ان کے مثانے میں موجود غدود کی غیر معمولی پھولنے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کے مہروں میں بھی تکلیف بدستور موجود ہے جس کیلئے ان کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے آصف زرداری کے معائنے کیلئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے رکھا تھا جس میں نیورو، آرتھو، کارڈیالوجی و جنرل میڈیسن،پتھالوجسٹ اور یورالوجسٹ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی ہمشیرہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں تاہم مہروں میں تکلیف موجود ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں