They are 100% FREE.

جمعرات، 24 اکتوبر، 2019

نواز شریف کی طبیعت تشویشناک، چھوٹی صاحبزادی کو بھی پاکستان بلا لیا گیا

نواز شریف کی طبیعت تشویشناک، چھوٹی صاحبزادی کو بھی پاکستان بلا لیا گیا
لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے ،ان کے پلیٹ لیٹس کم ہو رہے ہیں۔ادھر لندن میں موجود نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اسما نواز کو بھی پاکستان بلا لیا گیا ہے ،وہ کل صبح پاکستان آئیں گی۔دوسری جانب نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے بڑے ٹیسٹ کی تیاریاں کرلی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بڑی سرنج کے ذریعے نواز شریف کا بون میرو اسپریشن کیا جائے گا۔
بون میرو اسپریشن سے دو بڑی بیماریوں کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔ میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ بون میرو ٹیسٹ کے ذریعے مدافعتی سسٹم کی خرابی اور بلڈ کینسر کی کنفرمیشن ہوسکتی ہے۔واضح رہے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی سروسز ہسپتال میں ایک مرتبہ طبیعت بگڑ گئی ہے، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ 7 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے ہسپتال پہنچ گئی تھیں جہاں ان کی اپنی حالت بھی خراب ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں بھی داخل کر لیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں