They are 100% FREE.

منگل، 22 اکتوبر، 2019

مریم نواز جس طریقے سے جیل بھگت رہی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا میاں نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

مریم نواز جس طریقے سے جیل بھگت رہی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاملتان  : سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مریم نواز جس طریقے سے جیل بھگت رہی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا سو سالوں پر محیط ہوتا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسا نظام رائج ہے کہ یہاں کوئی سیاستدان پیدا نہیں ہو سکتا۔
جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ان کے آزادی مارچ پر سب جماعتیں سوچ بوجھ کے بعد متفق ہوئی ہیں تاہم میں اب کہتا ہوں کہ عمران خان کو پانچ سال حکومت کرنے دیں۔نواز شریف کی اسیری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب مکمل طور پر انتقام بن چکا ہے،جیل میں سہولتیں پوری دنیا میں ملتی ہیں،مگر یہاں پر تو اسپتال لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جس طریقے سے جیل بھگت رہی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔جب کہ میاں نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے ے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی عیاد ت کی ہے۔شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت اور علاج معالجے پر مشاورت کی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک نیچے گر گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ان کے ناک او رمنہ سے بلیڈنگ نہیں ہوئی ،ہمیں اورڈاکٹرزکو اس بات کی سخت تشویش ہے کہ پلیٹ لیٹس صرف15ہزارکی سطح پر آ گئے جو معمول کے مطابق ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں ،پلیٹ لیٹس اتنی تیزی سے نیچے آئے ہیں جوبہت تشویشناک بات ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ میں اس کی انکوائری کا مطالبہ کرتاہوںاور یہ بد ترین غفلت ہے کہ پلیٹ لیٹس اس قدر نیچے آ گئے بروقت ہسپتال منتقل نہیںکیاگیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں