They are 100% FREE.

ہفتہ، 26 اکتوبر، 2019

نواز شریف سے ڈیل کی خبریں دینے والے اینکر مشکل میں پھنس گئے ،عدالت نے فوری طلب کرلیا

نواز شریف سے ڈیل کی خبریں دینے والے اینکر مشکل میں پھنس گئے ،عدالت نے فوری طلب کرلیا
اسلام آباد : ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبریں دینے والے اینکر پرسنز کو نوٹس جاری کر کے شام چار بجے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے سماعت4بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب اپنے نمائندوں کے ذریعے آج ہی جواب جمع کرائیں۔
تفصیل کے مطابق تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کودل کادورہ پڑنے کے خطرات ہیں،سابق وزیراعظم کوگزشتہ روزانجائناکامسلسل شدیددردہوا،معا لجین نے انجائناکی تکلیف ہونے کے بعدنشان دہی کی ،موجودہ علامات سے دل کے خطر ے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اس موقع پرعدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے بتایا چینلز پر ڈیل سے متعلق خبریں نشر کی گئیں۔عدالت نے متعلقہ چینل اور اینکرز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ۔عدالت نے چیئر مین پیمرا،محمد مالک اور سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کیے جبکہ پروگرام میں شرکت کرنے والے عامر متین، کاشف عباسی اور حامد میر کو بھی نوٹس کیے گئے ،تمام اینکرز کو بھی شام 4 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں