They are 100% FREE.

جمعرات، 24 اکتوبر، 2019

مریم نواز کو طلوع آفتاب کے وقت سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا .. خبر آگئی

مریم نواز کی گرفتاری کیلئے پولیس کی گھیرا بندی مکمل ، ہسپتال سے ناقابل یقین خبر آگئی
لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو طلوع آفتاب کے وقت سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
 یہ بھی ضرور پڑھیں :سابق وزیراعظم نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہو گیا نواز شریف کے جسم سے خون بہنا خطرے کی علامت ہے۔ اسپتال ذرائع
 مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث رات کو سروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم رات کو 3 بجے ہی جیل حکام سروسز ہسپتال انہیں لینے کیلئے پہنچ گئے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بنیادی ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن کی رپورٹس نارمل آئی ہیں، پنجاب حکومت کا آرڈر ہے کہ انہیں فوری طور پر جیل منتقل کیا جائے ۔
جیل حکام کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے مطالبے کی سروسز ہسپتال انتظامیہ نے مخالفت کی، ڈاکٹرز نے کہا کہ مریم نواز کے مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں، اس کے بعد ہی انہیں ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ جیل حکام اور ڈاکٹرز کے درمیان کئی گھنٹے تک مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے مذاکرات ہوتے رہے جس کے بعد طلوع آفتاب کے وقت ڈاکٹرز نے ہتھیار ڈال دیے اور مریم نواز کو ڈسچارج کردیا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی جیل حکام مریم نواز کو لے کر کوٹ لکھپت جیل روانہ ہوگئے۔
مریم نواز کی دوبارہ جیل منتقلی سے پہلے ہی پولیس کی جانب سے سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی بلاکس کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا تھا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔ ایس پی سٹی اور ایس ایس پی آپریشنز بھی موقع پر پہنچ گئے تھے جبکہ ن لیگ کے کئی مرکزی رہنما بھی رات بھر ہسپتال میں ہی موجود رہے۔
خیال رہے کہ مریم نواز کو پرول پر رہائی کے بعد اپنے والد سے ملنے کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان پر اپنے والد کی طبیعت دیکھ کر اینگزائٹی اٹیک آیا تھا۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ نے رات گئے مریم نواز کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں داخل کرلیا تھا، انہیں وی وی آئی پی کمرہ نمبر 2 میں رکھا گیا تھا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی کمرہ نمبر ایک میں زیر علاج ہیں۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں