They are 100% FREE.

جمعرات، 31 اکتوبر، 2019

حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر ..
اسلام آباد : حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 56 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 39 پیسے کی کمی کر دی گئی، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل، مٹی کا تیل سستا کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 56 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 39 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے 2 روز قبل قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے بھجوائی گئی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے،۔پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے24 پیسے فی لیٹر مقرر کرنےجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85روپے 33 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 39پیسے فی لیٹر کمی کا مشورہ دیا گیا ہے،جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں چھ روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی۔ اب وزارت خزانہ نے اوگرا کی سمری منظور کر لی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں