They are 100% FREE.

جمعرات، 10 اکتوبر، 2019

(ن) لیگ نےسی ای سی اجلاس اورکیپٹن صفدرسے متعلق خبریں مسترد کردیں

(ن) لیگ نےسی ای سی اجلاس اورکیپٹن صفدرسے متعلق خبریں مسترد کردیں
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سی ای سی اجلاس اور کیپٹن صفدر کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی نہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست اور سچائی پر مبنی ہے، پارٹی اجلاس کی تمام کارروائی کو مسخ کیا گیا۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سی ای سی اجلاس اور کیپٹن صفدر کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی نہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست اور سچائی پر مبنی ہے۔
پارٹی سی ای سی سے متعلق چلنے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد اور افواہ سازوں کی کارستانی ہے نوازشریف اور شہبازشریف سے منسوب کردہ ”من گھڑت خبریں“ کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے، حقیقت نہیں پارٹی اجلاس کی تمام کارروائی کو مسخ کیا گیا اور شہباز شریف کی گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا۔
پارٹی اجلاسوں میں قائدین اور رہنماؤں کی رائے، نقطہ نظر اور خیالات امانت ہوتے ہیں جن کا مقصد درست حقائق اور فیصلوں تک پہنچنا ہوتا ہے پہلے بھی درخواست کی تھی کہ پارٹی موقف کی ذمہ داری ترجمان کو تفویض کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں کا مقصد شرانگیزی ہے، عوام اور پارٹی کارکنان افواہ سازوں سے ہوشیار رہیں ۔
بتاچکے ہیں کہ قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی میں پارٹی فیصلے کا اعلان صدر شہبازشریف کریں گے۔ پارٹی کو نقصان پہنچانے کی یہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کا پارٹی صدر شہبازشریف نے سخت نوٹس لیا ہے۔ واضح رہے نجی ٹی وی پر خبر چلائی گئی تھی کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کیپٹن(ر) صفدر کے بیانات پر برہم ہوگئے۔ صدر ن لیگ شہباز شریف نے کیپٹن ر صفدر کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں