They are 100% FREE.

منگل، 15 اکتوبر، 2019

دھرنے میں طاہر القادری کیلئے کفن کس نے خریدا تھا اور پیسے کس نے دیئے تھے ؟ آزادی مارچ سے قبل سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

دھرنے میں طاہر القادری کیلئے کفن کس نے خریدا تھا اور پیسے کس نے دیئے تھے ؟ آزادی مارچ سے قبل سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا
سینئر صحافی سلیم صافی نے کہاہے کہ جے یو آئی ایف کے گزشتہ تمام ملین مارچز میں ڈسپلن کی ذمہ داری ان کی ڈنڈا برادر فورس کے پاس ہی ہوتی تھی ۔سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ دھرنے میں طاہر القادری کیلئے تمام کفن کی خریداری کی ادائیگی ق لیگ نے کی تھی جبکہ پورے اسلام آباد میں گھوم پھر کر کفن کیلئے کپڑا خریدنے کی ذمہ داری اجمل وزیر نے اداکی تھی ۔

 جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے بتایا کہ دیکھیں ابھی تک جے یو آئی ایف کے جتنے بھی ملین مارچ ہوئے ان میں ڈسپلن کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری اسی ڈنڈا بردار فورس کی ہوتی ہے ، ان کی جو دیو بند کانفرنس ہوئی تھی اس میں بھی انہی لوگوں کی یہ ذمہ داری تھی ، وہ تعداد میں بھی اس سے زیادہ تھے ، اسی طرح ان کے ہاتھ میں ڈنڈے تھے جن پر جے یو آئی ایف کا جھنڈا بنا ہو تا ہے ، اس وقت تو کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا ۔
سلیم صافی نے آگاہ کیا کہ آج سے چند روز قبل عوامی نیشنل پارٹی کے سرخ پوش سالار ہوتے ہیں ان کے نئے سالار کا تقرر ہو گیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ابھی تک تو جلسے یا جلسوں اور ملین مارچ میں ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی ہے ، نہ تو انہوں نے کوئی قانون شکنی کی ہے اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج ہواہے ۔سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ دھرنے میں طاہر القادری کیلئے تمام کفن کی خریداری کی ادائیگی ق لیگ نے کی تھی جبکہ پورے اسلام آباد میں گھوم پھر کر کفن کیلئے کپڑا خریدنے کی ذمہ داری اجمل وزیر نے اداکی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی حمایت کے حوالے سے اب تک ن لیگ میں کنفیوژن برقرار ہے، پیر کو بھی ن لیگ کے مشاورتی اجلاس کے بعد نہ کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا نہ کسی مرکزی رہنما نے میڈیا سے بات کی۔دوسری طرف جے یو آئی اسلام آباد پہنچنے کی تیاریاں کررہی ہے، اس کے ڈنڈا بردار رضا کاروں کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد حکومت نے جے یو ا?ئی ف کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں