They are 100% FREE.

پیر، 14 اکتوبر، 2019

مولانا فضل الرحمان قوم کو اپنا ذریعہ معاش بتائیں، وفاقی وزیر ہوا بازی کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان قوم کو اپنا ذریعہ معاش بتائیں، وفاقی وزیر ہوا بازی کا مطالبہ
ٹیکسلا: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان پہلے قوم کواپنا ذریعہ معاش بتائیں ، مولانا اسلام کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔
ٹیکسلا میں میڈ یا سے گفتگوکرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں،مولانا اسلام کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے قوم کواپنا ذریعہ معاش بتائیں ، دہشت گردی کے واقعات کیخلاف مولانا فضل الرحمان کی طرف سے کبھی مذمتی بیان نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اکثریت نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ نہیں ہے ۔
       دوسری طرف  جمیعت کے احباب کا کہنا ہے کہ وزیر مو صوف  پہلے خود تو بتائیں کہ وزیر موصوف نے  اپنی پہلی صوبائی الیکشن کی مہم مانگے کی ڈوٹی پھوٹی کار پہ چلائی تھی آج وہ کیسے ارب پتی بن گئے ہیں ؟ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں