They are 100% FREE.

جمعرات، 17 اکتوبر، 2019

خیبر پختوا کے ارکان اسمبلی کی وجہ سے سالانہ اربو ں کا ٹیکس چوری ہونے لگا، شاہ زیب خانزادہ کی چشم کشارپورٹ

خیبر پختوا کے ارکان اسمبلی کی وجہ سے سالانہ اربو ں کا ٹیکس چوری ہونے لگا، شاہ زیب خانزادہ کی چشم کشارپورٹ
اسلام آباد : تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے کہاہے کہ سگریٹ پر ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے63روپے والا سگریٹ کا پیکٹ ما رکیٹ میں تیس 40روپے میں دستیاب ہے، تمباکو مافیا بااثر ہے اور خیبر پختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اس کاروبار سے منسلک ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمباکو مافیا ٹیکس چوری کررہاہے ، تمباکو مافیا اگر سگریٹ پر ٹیکس دے تومارکیٹ میں سگریٹ کے پیکٹ کی کم ازکم قیمت 63روپے ہوگی لیکن ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے سگریٹ کا پیکٹ مارکیٹ میں تیس 40روپے میں دستیاب ہے ۔ انہوں نے کا کہ تمباکو مافیا بااثر ہے اور خیبر پختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اس کاروبار سے منسلک ہیں۔
شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ حکومت اس بااثر مافیا کے سامنے بے بس ہے بلکہ بلیک میل ہورہی ہے اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسد عمر نے سگریٹ پر ٹیکس لگایاتھا لیکن کے پی کے بااثر ارکان اسمبلی کے دباﺅ کی وجہ سے یہ ٹیکس واپس لے لیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم باربار یہ بات کرتے ہیں کہ سگریٹ بنانیوالے ٹیکس چوری کررہے لیکن حکومت اس معاملے میں کیا کررہی ہے ؟سگریٹ کے اس غیر قانونی کاروبارسے جہاں لوگوں کی صحت متاثرہورہی ہے تووہاں حکومت کواربوں روپے ٹیکس چوری کانقصان بھی ہورہاہے ۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں