They are 100% FREE.

ہفتہ، 26 اکتوبر، 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ، آکسیجن لگا دی گئی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وینٹی لیٹر بھی اسٹینڈ بائی۔ اسپتال ذرائع

نوازشریف کی صحت کیلئے آئندہ 24 گھنٹے تشویشناک ہیں، نبیل گبول
لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال لاہور میں آج پانچواں روز ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو معمولی ہارٹ اٹیک ہونے کی خبر سامنے آئی جس کے بعد بتایا گیا کہ اب ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سانس لینے میں 
دشواری کا سامنا ہے جس کے بعد انہیں آکسیجن لگا دی گئی ہے۔
کارڈیک مانیٹر اور پلس آکسی میٹر سے نواز شریف کی مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وینٹی لیٹر بھی اسٹیںڈ بائی پر رکھ لیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کے ٹیسٹ ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی کی رپورٹ پازیٹو آ گئی، سابق وزیراعظم نواز شریف کو خون پتلا کرنے والے ادویات کا استعمال کروانا شروع کر دیا ہے۔
نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کی کمی جبکہ دوسری طرف دل کے عارضہ کا پرانا مسئلہ ہے، نواز شریف 18 سال سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، سابق وزیراعظم 10 سال سے شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔ نواز شریف کی ایکو کارڈیو گرافی نارمل اور ای سی جی کی رپورٹ بہتر ہے۔ میڈیکل بورڈ نے آئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا 
ہے، 4 سے 5 روز تک انجیکشنز کا کورس جاری رکھاجائے گا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں وفاقی وزیر علی محمد خان نے نیب کی زیر حراست نواز شریف کوطبی سہولیات فراہم نہ کرنے کی مذمت کردی 
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا۔ نواز شریف کو دل کا معمولی دورہ گذشتہ رات پڑا تھا جس کے بعد پی آئی سی کے ڈاکٹرز نواز شریف کے علاج پر مامور کر دئیے گئے ہیں،جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی نواز شریف کو دل کا معمولی دورہ پڑنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست کو نواز شریف کی بگڑتی ہوئی طبیعت کے پیش نظر آج سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ، آکسیجن لگا دی گئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں