They are 100% FREE.

جمعرات، 17 اکتوبر، 2019

’ہم مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس نہیں دکھا سکتے کیونکہ اس پر پابندی ہے‘ جیو نیوز کی خاتون اینکر نے لائیو ٹی وی پر بھانڈا پھوڑ دیا

’ہم مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس نہیں دکھا سکتے کیونکہ اس پر پابندی ہے‘ جیو نیوز کی خاتون اینکر نے لائیو ٹی وی پر بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی ": جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تب سے پاکستان میں میڈیا کو مختلف طریقوں سے سنسر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس معاملے کو حکومتی سطح پر کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا اور پاکستانی میڈیا کو آزاد قرار دیا جاتا ہے لیکن اس آزادی کا حال یہ ہے کہ جیو نیوز کی خاتون اینکر نے مولانا فضل الرحمان پر عائد پابندی کا بھانڈا لائیو نشریات کے دوران ہی پھوڑ دیا۔
بدھ کے روز سوا 5 بجے کے قریب جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جو اکثر ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر نہیں کی۔ جیو نیوز نے کچھ دیر کیلئے جے یو آئی سربراہ کو لائیو دکھایا لیکن فوری طور پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس دکھانا بند کردی۔
جس وقت مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس چل رہی تھی اس وقت جیو نیوز کے سٹوڈیو میں اینکرز علینہ فاروق اور مبشر ہاشمی موجود تھے۔ خاتون اینکر نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس نہ دکھانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس اس وقت جاری ہے، جیو نیوز یہ پریس کانفرنس اپنے ناظرین کو براہ راست سنانے سے قاصر ہے کیونکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری (پیمرا) نے مولانا فضل الرحمان کی تقریر اور پریس کانفرنس براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگادی ہے، اس پابندی کے ہوتے ہوئے جیو نیوز قاصر ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی یہ پریس کانفرنس اپنے ناظرین کو براہ راست دکھا اور سنا سکے۔‘

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں