They are 100% FREE.

ہفتہ، 26 اکتوبر، 2019

پمز ہسپتال میں سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت مزید ناساز، میڈیکل بورڈمیں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا

پمز ہسپتال میں سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت مزید ناساز، میڈیکل بورڈمیں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا
اسلام آباد :  پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت مزید خراب ہونے پر میڈیکل بورڈ میں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہونے سے میڈیکل بورڈ میں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے، سابق صدرآصف علی زرداری کی پمز اسپتال میں طبیعت مزید خراب ہو گئی ہے، جس پر ہسپتال انتظامیہ نے مثانے کی تکلیف کے باعث یورالوجسٹ طلب کیا ہے،سابق صدر کے غدود میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،آصف زرداری کی میڈیکل ٹیم میں پیتھالوجسٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے،رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی تجویز کی جائے گی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے پلیٹ لٹس بھی مسلسل کم ہو رہے ہیں ،ان کمر اور گردن کی تکلیف بھی سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں