
لاہور: جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے سختی سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹس کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کاغذ واٹس ایپ اور فیس بک پر چل رہا ہے، جوبے بنیاد ہے، ہمارا کوئی تعلق نہیں،ان کو اپنی موت نظر آرہی ہے، غیرت اور ہمت ہے تو میدان میں آکر ہمارا مقابلہ کریں۔انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کل سے ایک ہدایت نامہ کے حوالے سے ایک کاغذ واٹس ایپ اور فیس بک پر چل رہا ہے، یہ سارا بے بنیاد ہے، بکواس ہے، یہ کاغذ تحریک انصاف کے لوگو ں نے فیس بک پرشائع کیا ہے، اس سے جمعیت علماء اسلام ف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : چوہدری نثار علی خان اگر حلف نہیں اٹھاتے تو استعفی دیں ،وہ سیٹ بھی جیتیں گے ،..35 سال تک ملک پر چوروں ، ڈاکوئوں نے حکمرانی کی،غلام سرور خان
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن اس کوکوئی بالکل شیئر نہ کریں،اور نہ ہی اس کا کوئی نوٹس لیں۔
یہ بدمعاش ہیں، انہوں نے ہمیشہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بکواس کی ہے۔جماعت کے کارکنان کو ہدایت کہ اس طرح کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ اپنی موت دیکھ رہے ہیں، اس لیے مختلف قسم کے الزامات اور بکواس شروع کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان میں اگر غیرت اور ہمت ہے تو آئیں میدان میں آکر ہمارا مقابلہ کریں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کر نے والوں کے مفاد میں ہے ، سربراہ جے یوآئی کو نوٹس بھیجا ہے ،مناسب جواب نہ ملا تو عدالت سے رجوع کرینگے، مولانا کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں تقریر انتہائی قابل مذمت ہے، پاکستان کے خلاف جو قوت کام کر رہی ہیں ان کے ثبوت ہمارے پاس ہیں۔
پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کانفرنس بحیثیت وزیر کشمیر امور کر رہا ہوں،مقبوضہ کشمیر میں ظلم بربریت ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا ایسے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے جو مودی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پہلے دن سے ہی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں،مولانا اپنی ختم ہوتی سیاست کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فضل الرحمن بچوں کو استعمال کر کر سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا نے بطور چیرمین کشمیر کمیٹی کروڑوں کا بجٹ استعمال کیا۔انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن سیاسی ایجنڈے پر کام نہیں کر رہے،فضل الرحمن کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجا ہے ،مناسب جواب نہ ملا تو عدالت کا رخ کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں