They are 100% FREE.

اتوار، 13 اکتوبر، 2019

4000 سے زائد پاکستانیوں کو بیرون ملک سمگل کرنیوالا شخص بالآخر پکڑا گیا

گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر رائے نصر اللّٰہ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے ملزم فیصل ملک کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ ہے، اس گروہ میں ایرانی اور ترکش افراد بھی شامل ہیں۔ملزم کے گروہ نے اب تک پاکستان کے زمینی راستے سے 4 ہزار سے زائد افراد کو اسمگل کیا ہے۔ملزم کے خلاف گوجرانوالہ میں 6، گجرات میں 28، لاہور میں 14 جبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔ملزم بیرون ملک روپوش تھا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایف آئی اے افسران کو دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں