They are 100% FREE.

پیر، 28 اکتوبر، 2019

”شہبازشریف کو پیغام موصول ہواہے کہ وہ نوازشریف کو اس کام کیلئے راضی کریں “ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا,, نوازشریف نے ابھی تک رضا مندی ظاہر نہیں کی

”شہبازشریف کو پیغام موصول ہواہے کہ وہ نوازشریف کو اس کام کیلئے راضی کریں “ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
اسلام آباد: جیونیوز نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ شہبازشریف کو متعدد حلقوں سے پیغامات موصول ہوئے ہیں کہ وہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے راضی کریں ۔
 صحافی ”انصار عباسی “کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ شہبازشریف نے نوازشریف سے بیرون ملک علاج کیلئے بات کی لیکن سابق وزیراعظم نے ابھی تک رضا مندی ظاہر نہیں کی ہے ، نواشریف کی والدہ ، سالی اور گھر کی ایک اور خاتون کو ہسپتال ملاقات کیلئے لایا گیا تاکہ وہ انہیں بیرون ملک علاج کیلئے راضی کریں ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں اور ان کی موجودہ بیماری سے قبل جو کہ شدت اختیار کرچکی ہے، نواز شریف کو علاج کے لیے تین بار بیرون ملک جانے کی پیش کش کی گئی تھی۔
مریم نواز کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا کہ ان کا سیاسی مستقبل اچھا ہے لیکن انہیں کچھ وقت کے لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاہم نواز شریف نے ان تجاویز کو مسترد کردیا اور اس بات پر اصرار کیا کہ انہیں صرف میرٹ پر ہی ریلیف ملنا چاہیئے۔گزشتہ ہفتے، جب وہ سروسز اسپتال میں داخل ہوئے تھے تو ان کی قانونی ٹیم نے ان سے کہا تھا کہ وہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کریں، لیکن نواز شریف نے انکار کردیا جس کے بعد شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ وہ نوازشریف کی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں