They are 100% FREE.

جمعرات، 3 اکتوبر، 2019

وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان کا مولانافضل الرحمان پر پیسے لے کر دھرنا دینے کا الزام

وفاقی وزیربرائے ہوا بازی کا مولانافضل الرحمان پر پیسے لے کر دھرنا دینے کا الزام
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے الزام لگایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پیسے لے کر دھرنا دینے جا رہے ہیں۔
 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام خان کاکہنا تھا کہ دونوں بڑی پارٹیاں ن لیگ، پی پی پی اپنی جان چھڑانے کے لیے مولانا کو استعمال کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان ماضی میں بھی استعمال ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے، وہ پیسے لے کر کسی کو بھی اپنی خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ ہندوستان سے بھی پیسے لے کر دھرنا دیں گے۔دھرنے کی صورت میں حکومت کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں حکومتی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن ایک سال سے متحد نہیں ہو سکی اور دھرنے میں متحد نہیں ہوگی،حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور بد امنی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں