They are 100% FREE.

پیر، 28 اکتوبر، 2019

حکمران اگر واقعی کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں تو انہیں محمود غزنوی اور احمد شاہ ابدالی بننا پڑے گا ، کشمیر کی آزادی کےلیے جنگ ہم نے خود لڑنی ہے:سراج الحق

حکمران اگر واقعی کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں تو انہیں محمود غزنوی اور احمد شاہ ابدالی بننا پڑے گا ، کشمیر کی آزادی کےلیے جنگ ہم نے خود لڑنی ہے:سراج الحق
 امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، دنیاانسانی حقوق پرشورتوکرتی ہےمگرکشمیرپرنظرنہیں، کشمیرکےلیےجنگ ہم نےخودلڑنی ہے، سینٹ اورہرپلیٹ فورم پرکشمیری عوام کی آوازاٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں آزاد ی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کو جیل بنے ہوئے 85 دن گزر گئے،اقوام متحدہ اورعالمی برادری زبانی مذمت سے آگےنہیں بڑھی.ان کاکہنا تھا کہ کشمیر کی لڑائی پاکستان کی بقا،سلامتی اور تحفظ کی لڑائی ہے،یہ جنگ ہمیں کسی کےبھروسے پر نہیں،اپنے زور بازو پر لڑنی ہے، سابقہ حکمران کشمیر یوں سے بے وفائی نہ کرتے تو انہیں راستے بند کرکے خندقیں نہ کھودنا پڑتیں،شہداء کے خون سے بے وفائی اور جہاد سے منہ موڑ نے کی سزا ہے کہ حکمرانو ں کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ چکاہے ۔
آزاد ی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اگر واقعی کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں تو انہیں محمود غزنوی اور احمد شاہ ابدالی بننا پڑے گا ، اقوام متحدہ اور عالم کفر سے کوئی امید لگانا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔
سینیٹر سراج الحق نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ نے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو کاٹ کر نئے ملک بنائے مگر کشمیر چونکہ مسلمانوں کا مسئلہ ہے اس لیے 72 سالوں سے اقوام متحدہ اندھی گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے، ہمیں ملت کفر سے نہیں عالم اسلام سے گلہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 85 دن گزرنے کے باوجود مسلم دنیا کے حکمران چپ سادھے بیٹھے ہیں،لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا،اٹھارہ ہزار کشمیری نوجوان بھارت کی جیلوں میں بند ہیں،چودہ ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی ،5 اگست کے بعد ساڑھے تین سو کشمیری بچیوں کو اٹھا لیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہ بن جائے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان کو کشمیر کی آزادی کے لیے ابن قاسم کا کردار ادا کرنا ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی کابینہ صرف پرویز مشرف نہیں ہے،باقی سب وہی لوگ ہیں۔انہوں نےکہا کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث لوگوں کو متاثرین پر دباؤ ڈال کر معاف کروایا، میں سانحہ ساہیوال کے قاتلوں کا پیچھا کروں گا۔
سراج الحق نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر چیز پرانی ہے، آج پورا پنجاب ڈینگی کے حملوں کی زد میں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں