They are 100% FREE.

ہفتہ، 12 اکتوبر، 2019

حکومت نے قانونی اصلاحات صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے قانونی اصلاحات صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد: حکومت نے قانونی اصلاحات صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم نے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی، 8نے قوانین کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف قانونی اصلاحات کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون و انصا ف نے آرڈیننس تیار کرلیے ہیں۔
وزرات قانون نے 6 نئے آرڈیننس کی منظوری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔تمام آرڈیننس کی تفصیلات پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ان آرڈیننس میں دیوانی معاملات میں اصلاحات کیلئے آرڈیننس لایا جائے گا۔آرڈیننس کے ذریعے لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کی جائے گی۔
خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لایا جائے گا۔
سپریئرکورٹس آرڈربل 2019ء بھی نئے قوانین میں شامل ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں