They are 100% FREE.

ہفتہ، 19 اکتوبر، 2019

مفتی نعیم کا آزادی مارچ کیخلاف حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

مفتی نعیم کا آزادی مارچ کیخلاف حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان
کراچی :  جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے آزادی مارچ کیخلاف حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ طلباء کو سیاسی مقاصد اور مدارس کو دھرنا ، احتجاج یا مارچ کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورپیر نورالحق قادری اوروزیربحری امور علی زیدی نے جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات کی، جس میں ملک کے موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزراء نے مفتی نعیم سے آزادی مارچ کیخلاف حکومت کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ جس پر جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے آزادی مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
مفتی نعیم نے کہا کہ طلباء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ مدارس کو دھرنا ، احتجاج یا مارچ کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے آج یہاں اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کو بلایا لیکن آپ نہیں آئے ، اگر اب بھی آپ ہمارے ساتھ بات چیت نہیں کرتے تو اس کا مطلب ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔
لیکن کم ازکم ہم اپنا فرض ادا کرچکے ہوں گے۔ اس کے نتیجے میں اگر افراتفریح پھیلی تو پھر ذمہ دار یہ خود ہوں گے، حکومت نے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں پھر سب کو برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو موجودہ حالات میں پیچھے چلا گیا ہے۔ ہم نے ن لیگ ، پیپلزپارٹی، اے این پی ، جے یوآئی ف سب کو پیغام بھیجا ہے۔ یہ مت سمجھیں ہم نے کسی خوف میں کمیٹی بنائی ہے۔
حکومت میں صرف پی ٹی آئی نہیں بیٹھی بلکہ ایک نظام ہے۔ ہم نے اپنے کارڈ اوپن کردیے ہیں پھر نہ کہنا حکومت ایسا کررہی ہے۔ ان کو ڈر ہے اگر عمران خان نے 5 سال گزار لیے تو پھر ان کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے، دھرنے والے چڑھائی نہ کریں، وقت ضائع کیے بغیر بات کریں۔پاکستان کا آئیں کہنا ہے کہ مسلح جتھوں کو چڑھائی کی اجازت نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں