They are 100% FREE.

شوگر کمیشن لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
شوگر کمیشن لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 7 جون، 2020

وزیراعظم نے شوگر مافیا کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے  شوگر مافیا کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی
اسلام آباد : وزیراعظم نے شوگر مافیا کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی ہے، چینی کے شعبے کی ریگولیشن اور پیسوں کی ریکوری کا طریقہ کار بھی ایکشن پلان میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی ہے اور تحقیقاتی کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر 
عملدرآمد کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔
آج وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف کارروئی کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے چینی بحران کے ذریعے عوام کا اربوں روپے کا نقصان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارشات پیش کیں جن میں قانونی کارروائی کے علاوہ چینی کے شعبے کی ریگولیشن اور پیسوں کی ریکوری کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔
اجلاس میں رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی حتمی منظوری دی گئی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان شوگر مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا جو جلد پورا ہو گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قوم کو بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا جو وعدہ کیا تھا اس پر عملدرآمد کیلئے بنی گالہ میں اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

منگل، 2 جون، 2020

شاہد خاقان عباسی کا چینی کمیشن کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

شاہد خاقان عباسی کا چینی کمیشن کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
لاہور :مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کو بتاؤں گا کہ یہ جھوٹا کمیشن ہے جس نے مجرموں کو بچایا ہے، جو چینی 55 روپے کلو ہونی چاہئے تھی وہ آج بھی 90 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمیشن کی رپورٹ کو میرے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے؟ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ دو نمبر کمیشن ہے۔کہ جس کے ایک کام ذمے لگایا گیا تھا کہ چینی کی قیمت کیوں بڑھی ہے؟ اس کے ذمے دار کون ہیں؟ مجھے یہ کمیشن بتا دے رپورٹ میں یہ کہاں ہے؟ میں شہزاد اکبر کو نہیں جانتا ، ان کی حیثیت کیا ہے؟یہ کون ہے؟ مطلب اس طرح کی باتیں ایک وزیر کو کرنی چاہیے، یہ ایک باہر سے آیا ہوا شخص ہے پتا نہیں کون ہے؟ ہمارے دور میں کوئی مشیر ٹی وی پر جاکر حکومت کی پالیسیوں کی بات نہیں کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جب سبسڈی دی گئی تو چینی کی قیمت 18 فیصد کم ہوئی جبکہ ان کے دور میں سبسڈی 60 فیصد بڑھ گئی ہے۔میں نے 20 ارب سبسڈی دی ، جس میں 10ارب وفاقی حکومت اور 10 فیصد صوبوں نے دی۔یہ سبسڈی قیمت کو برابر کرنے کیلئے دی گئی تھی۔اگر اس پر کسی نے سوال کرنا ہے تو یہ سارے وزراء اور کمیشن بیٹھیں ،سوال کریں میں بھی ان سے سوال کروں گا۔

یہ میرا اوپن چیلنج ہے، اگر ایسا نہ کیا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔ میں سپریم کورٹ کو بتاؤں گا کہ یہ جھوٹا کمیشن ہے۔اس نے مجرموں کو بچایا ہے، کیونکہ ابھی تک پاکستان کے عوام 120روپے سے زیادہ چینی کی قیمت کی مد میں ادا کرچکے ہیں۔چینی آج بھی 90روپے فی کلو بک رہی ہے، میں پاکستان کے عوام کیلئے سپریم کورٹ جاؤں گا، جو چینی 55روپے فی کلو ہونی چاہیے تھی وہ کیوں 90روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ہفتہ، 30 مئی، 2020

جہانگیر ترین، خسرو بختیار سمیت سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

22 جون کو طیارہ حادثہ کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے، غلام سرور ..

Current Time 0:54
Duration 2:15
Loaded: 87.97%
 
جہانگیر ترین، خسرو بختیار سمیت سب کیخلاف کاروائی ہونی چاہئے، غلام سرور



وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت جن جن کے نام شوگر کمیشن رپورٹ میں سامنے آئے ہیں سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ان خیالات کا اظہار جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے دوستی تعلق اپنی جگہ،  لیکن اگر جہانگیر ترین نے غلط کیا ہے تو ان سے حساب لیناچاہیے  کمیشن کو سب کا احتساب کرناچاہیے ۔۔           

Video : geonews                     


 

 



جمعرات، 21 مئی، 2020

پیپلز پارٹی نے چینی بحران انکوائری رپورٹ گمراہ کن قرار دے دی

پیپلز پارٹی نے شوگر انکوائری رپورٹ گمراہ کن قرار دے دی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ چینی بحران انکوائری رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کسی کو بچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کمیشن کی جس رپورٹ کا شہزاد اکبر نے بتایا جھوٹ پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ سندھ حکومت نے دسمبر 2017 میں شوگر ملز کو سبسڈی دی تھی۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کو 2019 اور 2020 کے حوالے سے تحقیق کرنا تھی.
انہوں نے کہا کہ 2017 یا 18 سے متعلق تحقیقات تو ٹی او آرز میں نہیں تھی یہ شاید لوگوں کو بچانے کی کوشش ہے۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ اگر انکوائری کا مقصد سیاسی مخالفین کو پن پوائنٹ کرنا ہے تو ہمارا اعتراض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فوبیا ہوچکا ہے۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ جان بوجھ کر انکوائری کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے تاکہ ذمہ داروں کی نشاندہی نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی کی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت سندھ حکومت نے نہیں بلکہ وفاقی حکومت نے دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص نے مال کمایا ہے، ہتھکڑی لگادیں لیکن بتائیں تو کس نے ایکسپورٹ کی اجازت دی اور کس نے سبسڈی دی؟
مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تمام فیصلے ان کے کہنے پر کیے گئے جنہوں نے فائدہ اٹھایا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

چینی مہنگی، ایکسپورٹ کرنے والوں کا ذکر رپورٹ میں نہیں، ملک احمد خان

جنگ نیوز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چینی مہنگی کرنے اور دس لاکھ ٹن تک چینی برآمد کرنے والوں کا ذکر چینی انکوائری رپورٹ سے غائب ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ چینی بحران پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سبسڈی دی لیکن کسی ذمہ دار کا تعین نہیں کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں بھی سبسڈی دینے پر کسی ذمہ دار کا تعین نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی سے متعلق رپورٹ میں ان ذمہ داروں کا تعین کرنا تھا جو نہیں کیا گیا۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جن لوگوں نے غلط رپورٹ دی کیا ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی؟ 
انہوں نے کہا کہ بیس روپے فی کلو چینی مہنگی کی گئی، ایک ملین ٹن ایکسپورٹ کی گئی اس کا ذکر رپورٹ میں نہیں ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران دو سال سے شوگر ملز کے معاملات دیکھ رہے ہیں، انہوں نے ڈبل ریکارڈ کا کبھی ذکر ہی نہیں کیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک ملین ٹن سرپلس کہ کر چینی ایکسپورٹ کی گئی ان کا رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کا واحد معاملہ ایک ملین ٹن چینی کی اپکسپورٹ پر سبسڈی کی تحقیقات تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی حکومت میں نہ گنے کی قیمت کم کی گئی نہ چینی کی قیمت بڑھنے دی گئی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ چینی سبسڈی انکوائری کمیشن کی سمت تبدیل کی گئی ہے۔

قومی خبریں انکوائری رپورٹ میں جھوٹے الزامات سے مجھے جھٹکا لگا، جہانگیر ترین

انکوائری رپورٹ میں جھوٹے الزامات سے مجھے جھٹکا لگا، جہانگیر ترین
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات سے مجھے جھٹکا لگا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے شوگر کمیشن کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھرا کاروبار کیا ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے الزامات سے مجھے جھٹکا لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ میں نے گنے کے کاشتکاروں کو ہمیشہ نقد ادائیگی کی ہے۔
جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی دہرے کھاتے نہیں بنائے،  میں نے ہمیشہ ذمہ داری سے ٹیکس ادا کیے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنےخلاف لگنے والے ہر الزام کا جواب دوں گا اور اسے غلط ثابت کروں گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں