They are 100% FREE.

‏لاہور ہائیکورٹ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏لاہور ہائیکورٹ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 13 جنوری، 2020

پرویز مشرف کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف فیصلہ سنا دیا لاہور ہائیکورٹ نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا


لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،آج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے پرویز مشر ف کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
تین رکنی فل بینچ میں جسٹس مسعود جہا نگیر اور جسٹس محمد امیر بھٹی شامل ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیرآئینی قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کی عدم موجودگی پر فیصلہ سنانا غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے۔

آرٹیکل 6کے تحت ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا۔صرف وزیراعظم کی حکم پر کاروائی آئین کی خلاف ورزی ہے۔استغاثہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکتا۔عدالت نے کرمنل لا اسپیشل کورٹ ترمیمی ایکٹ 1976ء دفعہ 4 کو کالعدم قرار دی دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دے دیا۔خیال رہے کہ لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویزمشرف کی سزائے موت پرعملدرآمدرکوانے کیلئے دوبارہ متفرق درخواست دائرکردی گئی، جوسماعت کے لیے بھی مقررکردی گئی تھی۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا فیصلہ عجلت میں سنایا، خصوصی عدالتی کی تشکیل سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر التوا تھا درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز مشرف کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے. پرویز مشرف کی جانب سے 85 صفحات پر مشتمل درخواست میں عدالتی فیصلے کے پیرا گراف 66 پر بھی اعتراض اٹھایا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ خصوصی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا، جبکہ خصوصی عدالت کے رکن جسٹس نذر اکبر نے اختلافی فیصلے میں لکھا کہ 2007ءمیں آئین کی معطلی غداری کے زمرے میں نہیں آتی تھی.درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جائے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ 9جنوری کو درخواست پر سماعت کی تھی.ے،پرویز مشرف کی درخواست کے مطابق خصوصی عدالت نے انہیں شفاف ٹرائل سے محروم رکھا ہے جبکہ زیر سماعت چار درخواستیں سنے بغیر فیصلہ سنا دیا گیا ہے جو قانون و آئین کی خلاف ورزی ہے،سابق صدر نے اپنی درخواست میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے پیرا 66 کو بھی چیلنج کیا اور پیرا 66 کو اسلامی اقدار اور قانون کے منافی کہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا پر فوری عمل درآمد روکنے کا حکم دے اور عدالت عالیہ خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دے۔

پیر، 9 دسمبر، 2019

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج دی


لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے
 نکالنے کی درخواست خارج کر دی،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا نام سی ای ایل سے نکالنے کے متعلق ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔ ۔تفصلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت ، چئیرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت وفاقی حکومت کے سامنے ریویو فائل کر سکتے ہیں۔وکیل نے بتایا کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی۔
مریم نواز کے وکیل نے مزید کہا کہ ہمیں سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا،عدالت سے بہتر ہمارے پاس کوئی فورم نہیں۔حکومتی وزراء کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے،ابھی فیصلہ نہیں آیا اور وزراء اس پر اپنے فیصلے سنا رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت میں آنا چاہئیے۔
عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست نظرِ ثانی کمیٹی کو بھجوا دی۔عدالت نے نظر ثانی کمیٹی کو 7روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے مریم نواز کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی ورہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیس میں حتمی فیصلے تک6 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجاز ت دی جائے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔جب کہ کیپٹن ریٹائڑد صفدر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا تھا۔

اتوار، 17 نومبر، 2019

"زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن حکومت۔۔۔ "نوازشریف کا موقف بھی آگیا


لاہور: نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعدسابق وزیراعظم کا پہلابیان سامنے آگیا۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔حکومت نے انتہائی چھوٹے دل کا مظاہرہ کیا۔چھوٹے بھائی ہونے کے ناطےشہبازشریف نے جو کوشش کی وہ قابل تعریف ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا۔شہبازشریف آج جاتی امراپہنچے جہاں انہوں نے اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی اور نیک تمناوں کااظہارکیا۔اس موقع پر مریم نواز بھی وہاں موجودتھیں جبکہ ڈاکٹر عدنان نے شہبازشریف کونوازشریف کی صحت سے متعلق بریف کیا۔شہبازشریف نے نواز شریف سے ان کی طبیعت کااحوال پوچھا اور انہیں اب تک ہونے والے معاملات سےمتعلق آگاہ بھی کیا۔شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں آپ بس تیاری کریں۔اپنے بیان میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی سیاست نہیں کی بلکہ انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاتمام سیاسی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کیا۔شہبازشریف نے کہاکہ وہ چوہدری شجاعت ، چوہدری پرویز الٰہی، اے این پی ، چیئرمین سینیٹ اور عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اور نوازشریف کی صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں۔اس موقع پر شہبازشریف نے حکومت پر تنقید بھی کی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیر کی لیکن اللہ تعالیٰ نے ریلیف دیا۔
یادرہے گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے حکم نامہ تحریر کراتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے نمائندے کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے، اور اب نواز شریف 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں اور علاج کے دوران اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ہی علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔سماعت سے قبل فریقین نے اپنے اپنے ڈرافٹ جمع کرائے تھے تاہم عدالت تاہم عدالت نے وکلا کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک روانگی کا پروانہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کا نام ای سے نکلوانے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کونواز شریف کو ریلیف دینے کی بات کی تھی جبکہ چوہدری برادران حکومت کو قائل کرنے والوں میں نمایاں تھے۔چوہدری شجاعت کے مطابق انہوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ وہ اپنے گلے میں طوق نہ ڈالیں اور میاں نوازشریف کو ملک سے باہر علاج کیلئے جانے کی اجازت دے دیں۔ چوہدری برادران کےاس بھرپور کردار کو شہبازشریف نے بھی سراہا ہے اور ان کا شکریہ اداکیاہے۔

ہفتہ، 16 نومبر، 2019

نواز شریف بیرون ملک جاسکتے ہیں یا نہیں ؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

نواز شریف بیرون ملک جاسکتے ہیں یا نہیں ؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا
لاہور :  لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے حکم نامہ تحریر کراتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے نمائندے کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراض کو مسترد کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے، نواز شریف 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں اور علاج کے دوران اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ہی علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے ایک ڈرافٹ فریقین کو پیش کیا تھا۔ عدالت نے اپنے ڈرافٹ میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتوں کا وقت دیاتھا اور کہا تھا کہ اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ عدالت کے ڈرافٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرے گا۔
عدالت کی جانب سے ڈرافٹ کو مسلم لیگ ن کے وکلا اور شہباز شریف نے قبول کرلیا تھا جبکہ سرکاری وکلا کی جانب سے اس پر اعتراض اٹھایا گیا تھا تاہم عدالت نے سرکاری وکلا کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک روانگی کا پروانہ جاری کردیا۔

عدالتی ڈرافٹ نواز شریف کو بھجوایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ بڑی خبر آگئی

نواز شریف حکومت کو بانڈز جمع نہیں کرانا چاہتے تو عدالت میں جمع کروا ..
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور شہبازشریف کے وکلاء کو مجوزہ ڈرافٹ فراہم کردیا۔نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے،اگر نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ہوتی تو مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے ،حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نوازشریف سے رابطہ کرسکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس باقرعلی نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے جائزے کیلئے وفاقی حکومت اور شہبازشریف کے وکلاء کو مجوزہ ڈرافٹ فراہم کردیاہے۔نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے،اگر نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ہوتی تو مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔
عدالتی ڈرافٹ کے متن میں کہا گیا کہ حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نوازشریف سے رابطہ کرسکے گا۔اسی طرح سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ آپ انڈیمنٹی بانڈز کو نوازشریف کی واپسی سے مشروط کررہے ہیں اگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بری کردیا تو پھر کیا ہوگا؟توقع کرتے ہیں کہ نوازشریف بیان حلفی دے کرجائیں اور واپس آئیں۔
جس پر اٰیڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر نوازشریف اسلام آبادہائیکورٹ سے بری ہوجاتے ہیں توہمیں کوئی اعتراض نہ ہوتا،بیان حلفی پر اعتراض اٹھایاکہ ن لیگ کے ڈرافٹ میں بانڈز کا کوئی ذکر نہیں۔عدالت نے کہا کہ ہرکوئی جانتا ہے کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے۔نوازشریف نے صحت سے متعلق ڈاکٹرز وقفے وقفے سے رپورٹ پیش کریں گے،اسلام ہائیکورٹ نے نوازشریف کو علاج کیلئے ضمانت دی۔
نوازشریف کی ضمانت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔8ہفتے کی ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے بعد عدالت ہی اس کو دیکھے گی۔عدالت حکومتی شرائط سے متعلق فیصلہ کرے گی،دیکھیں گے کہ حکومتی ڈرافٹ کی شرائط قانونی ہیں یا نہیں؟ ہم وفاق کے خدشات کو دیکھیں گے، چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے،جبکہ عدالت کا دورکنی بنچ ڈرافٹ کا مسودہ خود تیار کرے گی۔
عدالت نے کہا کہ نوازشریف کا بیان حلفی مناسب لگ رہا ہے، شہبازشریف کے الفاظ کو یقین میں تبدیل کریں۔عدالت نے کہا کہ نوازشریف کا علاج بیرون ملک میں ہوگا۔علاج کیلئے باہر جارہے ہیں ، اگر نوازشریف کو برطانیہ میں برگر کھاتے ہوئے دیکھا تو کیا درخواست دائر کریں گے؟سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کو بیمار قراردیا جاتا ہے، اسحاق ڈار میڈیکل گراؤنڈ پر ہیں اور وہ پھرتے نظر آتے ہیں۔
اگر حکومت کو انڈیمنٹی بانڈز جمع نہیں کروائے جاتے تو عدالت میں کروا دیں، یہ کوئی رقم نہیں بلکہ جائیدادملکیت کے کاغذات ہیں۔نوازشریف اور شہبازشریف کے جواب میں حکومت نے بھی اپنا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ حکومت اگر سمجھے گی تو نوازشریف کے چیک اپ کیلئے اپنا میڈیکل بورڈ باہر بھیج سکتی ہے۔شہبازشریف بیان حلفی دیں کہ نوازشریف واپس نہ آئے تو جرمانے کی رقم دیں گے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 25نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل بھی ہے، نوازشریف کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔وکیل نوازشریف نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت نے پہلے ہی بہت وقت ضائع کردیا، عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔واضح رہے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں آج وقفے وقفے سے دوبار سماعت ہوئی۔عدالت نے تیسری بار کیلئے سماعت ملتوی کی اور ڈرافٹ تیار کیا۔عدالت نے فریقین کو کہا کہ آپ اس ڈرافٹ پر مطمئن ہوئے تو فیصلہ کریں گے۔

وفاقی حکومت نے نواز شریف کے بیان حلفی کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے نواز شریف کے بیان حلفی کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا
لاہور  : وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی گئی انڈرٹیکنگ قبول نہیں ہے۔ وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل عدالت نے نواز شریف اور شہباز شریف سے بیان حلفی طلب کیا تھا جو عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریری یقین دہانی دو صفحات پر مشتمل تھی جسے عدالتی عملے کے حوالے کیا گیا۔ بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ٹھیک ہوتے ہی وطن واپس آجائیں گے۔ نواز شریف وطن واپس آ کر اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں گے۔
نواز شریف پاکستان کے ڈاکٹروں کی سفارش پر بیرون ملک جا رہے ہیں، بیرون ملک میں موجود ڈاکٹر جیسے ہی اجازت دیں گے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر نواز شریف واپس آئیں گے۔ لیکن وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا بیان حلفی مسترد کر دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہم اس کو کیسے تسلیم کر سکتے ہیں، بیان حلفی میں کسی قسم کی ضمانت نہیں دی گئی۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا۔
یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔ جس پر آج سماعت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب شریف خاندان کو صرف عدالتی فیصلے کا انتظار ہے ، عدالت کا فیصلہ حق میں آتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک روانہ کر دیا جائے گا۔